ہر پاکستانی اپنی جاں نچھاور کرنے تیار ہے وہ اپنے پرچم کو جھکنے نہیں دیتا، ڈاکٹر عشرت العباد
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ایک بیان میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ کئی ماہ سے ہم کہہ رہے تھے کہ ہمارے علاقائی حالات ایک نازک موڑ پر ہیں، دشمن کے ارادے جو پہلے پوشیدہ تھے اب کھلے عام ہیں، یہ وہ وقت ہے کہ جب ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیئے، جب وقت آیا تو ہم نے ثابت کیا نہ ہم کمزور ہیں، نہ ہم میں بے اتفاقی ہے نہ ہم اپنے دشمن کو موقع دینے والے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے یوم تشکر کے موقع پر پوری قوم اور افواج پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہماری افواج کی قربانیوں حوصلے اور پیشہ وارانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، معرکہ حق میں دشمن کی بزدلانہ جارحیت کو ناکام بنا کر اسکی مصنوعی برتری کا طلسم توڑ دیا، ہماری خود مختاری، قومی وقار، اور آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ دریں اثنا مرکزی کمیٹی اور ٹاؤن کمیٹیز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ہماری مسلح افواج دنیا کی وہ طاقت ہیں، جو صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ دلوں کے جزبے سے لڑتی ہیں، یہ فوج کسی الائنس، کسی سپر پاور کی محتاج نہیں، یہ فوج صرف اللہ پر بھروسہ کرتی ہیں اور اپنی قوم کی دعاں پر یقین رکھتی ہیں۔ اپنے اہم خطاب میں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا یہ منظر یہ لمحہ صرف تقریر کا موقع نہیں یہ وقت اپنے جزبات کو زبان دینے اور دنیا کو یہ بتانا مقصود ہے کہ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارتی جارحیت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن نے سوچا کہ ہم اندر سے کمزور ہوچکے ہیں سیاسی اختلافات، معاشی مشکلات اور سوشل میڈیا پر چلنے والے پروپیگنڈوں سے ہمارے درمیان دراڑ ڈال دیں گے وہ یہ بھول گئے کہ یہ وہ سرزمین ہے جہاں پر ہر پاکستانی اپنی جاں نچھاور کرنے تیار ہے وہ اپنے پرچم کو جھکنے نہیں دیتا۔ انہوں نے باور کیا کہ کئی ماہ سے ہم کہہ رہے تھے کہ ہمارے علاقائی حالات ایک نازک موڑ پر ہیں، دشمن کے ارادے جو پہلے پوشیدہ تھے اب کھلے عام ہیں، یہ وہ وقت ہے کہ جب ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیئے، جب وقت آیا تو ہم نے ثابت کیا نہ ہم کمزور ہیں، نہ ہم میں بے اتفاقی ہے نہ ہم اپنے دشمن کو موقع دینے والے ہیں۔
ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ہماری افواج پاکستان نے دشمن کے ارادوں کو توڑ کر رکھ دیا، جب ہر پاکستانی نے کہا کہ میری پہچان پاکستان دنیا حیران رہ گئی کیا یہ وہی قوم ہے جسے ہم بکھرا ہوا سمجھ رہے تھے، ہماری افواج نے ہر مورچے پر، ہر جنگ میں ثابت کیا کہ اگر جذبہ زندہ ہو تو تو کسی بھی ٹیکنالوجی کا کوئی فائدہ نہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے یاد دلایا کہ 2019ء میں جب انڈیا نے پاکستان کی فضاؤں میں گھسنے کی کوشش کی تو ہماری فوج نے نہ صرف ایک جہاز گرایا بلکہ پوری دنیا کو پیغام دیا یہ پاکستان ہے یہ کوئی معمولی ملک نہیں، مودی نے اس وقت کہا اگر رافیل ہوتے تو ہم جیت جاتے آج انکے پاس رافیل ہیں تو کیا ہوا؟ کچھ بھی نہیں، جنگ ہتھیاروں سے نہیں ارداوں اور جزبہ ایمانی سے جیتی جاتی ہے، ہماری فوج کی صلاحیت، انکا ارادہ، انکی پروفیشنل ٹریننگ، اور ایمانی تعلق وہ اصلی قوت ہیں جو کسی بھی ٹیکنالوجی پر بھاری ہیں، ہر پاکستانی شاہین چاہے وہ جے ایف 17 میں ہو یا ٹینک کے اندر ایک ہی جزبہ لے کر چلتا ہے وطن کے لئے جینا ہے شہید ہونا ہے، دشمن کا اصلی چہرہ اب چھپا نہیں رہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عشرت العباد ہر پاکستانی نے کہا کہ
پڑھیں:
حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے ، جماعت اسلامی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ موجود حکومت عوام دشمن پالیسوں پر گامزن ہے پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا یہ بات انھوں نے اجمتاع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت جس کے پاس کرپشن سے پاک قیادت موجود ہے اور جو ملک اور عوام کو موجودہ مسائل سے نکلنے کا حل جانتے ہیں انھوں نے اگر عوام نے جماعت اسلامی کو ملک کی قیادت سوپنی تو ملک میں خوشحالی آئے گی اور عوام کے مسائل حل ہو نگے انھوں نے کہا حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کو تر ک کرنے کے بجائے رات کے اندھیرے میں جو عوم پر پٹرول بم مارا ہے اس کی وجہ سے پورے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا اور غریب عوام کی زندگی اجیرن بن کر رہ جائے گی انھوں نے اگر قومی صوبائی اور سینٹ کے اراکین اسمبلی اپنی مراعات لینے اور اپنی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافے کو قبول کرنے سے انگار کردیں تو پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنا پڑے انھوں نے کہا جماعت اسلامی کے کارکنان کو عوام سے بھرپور رابطہ کرکے ان چوروں اور لیڑوں کے بارے میں بتانا چاہیے جو 75 سال سے اس ملک کو دیمک طرح کھا رہے ہیں عوام جب تک ان کے چنگل سے اور نعروں کے فریب سے نہیں نکلے گی وہ اسی طرح مسائل میں پھنسی رہے گی اجتماع سے ناظم شہر کو نسلر طاہر اسامہ ناظم حلقہ غریب آباد مظفرآباد کونسلر عبدالحمید شیخ الخدمت فاونڈیشن کے صدر پروفیسر حماد علی بہادر سندھی اور جنرل سیکرٹری پروفیسر راو طارق علی نے بھی خطاب کیا۔