امریکا کی 2 ریاستوں میں شدید طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 21 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
واشنگٹن:
امریکی ریاستوں کینٹکی اور میزوری میں شدید طوفان اورتیز ہوا کے بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طوفان نے سینکڑوں گھروں، سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوا کے بگولوں اور طوفانی جھکڑوں نے کئی علاقوں میں مکانات کی چھتیں اُڑا دیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ لکڑی کے متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔
حکام کے مطابق تقریباً 5 ہزار سے زائد عمارتیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس قسم کے شدید موسمی حالات میں اضافے کی ایک بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے جس سے طوفانوں کی شدت اور تواتر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔