شدید گرمی کی لہر مزید 3 روز رہنے کا امکان، اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں کل دن کے اوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شام یا رات کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے، تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، ملک کے بیشتر علاقے 2 سے 3 روز کے دوران شدید گرمی کی لہر کے زیراثر رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں کل دن کے اوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شام یا رات کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے، تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے مطابق گرج چمک کے ساتھ رہنے کا امکان چند مقامات پر کا امکان ہے
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔