ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت عروج پر ہے جس کے باعث کئی شہروں میں ہیٹ ویو کی صورتحال جاری ہے اور شہری گرمی سے نڈھال نظر آرہے ہیں۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا لیکن گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں مئی کی پہلی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زائد رہنے کا امکان

حیدرآباد، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں درجہ حرات 42 ڈگری رہا جبکہ گرمی کی شدت 47 ڈگری، اسلام آباد اور راولپنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری ہے، جبکہ گرمی کی شدت 48 ڈگری سینٹی گریڈ کی ہے، کراچی میں 34 ڈگری کی گرمی 38 ڈگری محسوس کی گئی۔

لاڑکانہ اور نواب شاہ میں 49 ، سکھر ، دادو ، جیکب آباد میں 48 اور کوئٹہ میں 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 مئی کی شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس سے کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار سمیت شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 19 یا 20 مئی سے آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہیٹ ویو کے نشانے پر، درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر کی وجہ سے عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے، کہ دن کے دوران دھوپ میں کم سے کم نکلا جائے اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے وہ فصلوں کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں اور اپنے جانوروں کو گرم موسم سے محفوظ رکھیں۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ برف پگھلنے کی شرح کو بڑھا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اس موقع پر محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ’الرٹ‘ رہنے اور گرمی کی لہر کی وجہ سے کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی بھی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام اباد پاکستان تربت درجہ حرارت راولپنڈی سبی محکمہ موسمیات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد پاکستان راولپنڈی محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات علاقوں میں کا امکان گرمی کی ملک کے یہ بھی

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ ،پی ای سی ایچ ایس میں بلند عمارتوں کی بے ضابطہ تعمیر

اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ کے غیر قانونی دھندوں پر تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی
پلاٹ نمبر101سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی میں دندناتی بے ضابطگی!قوانین نظرانداز

ضلع شرقی کے پرآشوب پی ای سی ایچ ایس علاقے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ نے مافیا گٹھ جوڑ کے بعد غیر قانونی تعمیرات کا دھندہ شروع کر رکھا ہے ،اور دلچسپ امر یہ ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے جاری دھندوں پر دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے ۔پی ای سی ایچ ایس کی معروف سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹ 101پر خطرناک غیرقانونی عمارت کی تعمیر نے علاقہ مکینوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دی ہیں۔ جاری تعمیر میں کھلم کھلا بلڈنگ قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ عمارت سوسائٹی کے قوانین کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے تعمیر کی جا رہی ہے ، جہاں زیادہ سے زیادہ تین منزلہ عمارتوں کی اجازت ہے ، مگر اس میں اس سے زائد منزلیں بنا کر علاقے کے انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔یہ محض عمارت نہیں، ہماری زندگیوں کے ساتھ کھلا مذاق ہے‘‘ !غصے سے بھرے ایک علاقہ مکین عابد علی کا کہنا تھا۔ ’’ہماری درخواستیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی گئیں، ہماری آواز کو دبایا جا رہا ہے‘‘ ۔شہری منصوبہ بندی کے ماہرین اس عمارت کو ’’وقت کا بم‘‘ قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی غیرمعیاری تعمیرات کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، خاص طور پر زلزلے یا آگ لگنے کی صورت میں یہ عمارت بڑی تباہی پھیلا سکتی ہے ۔علاقہ مکینوں نے واضح کر دیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے فوری طور پر اس غیرقانونی تعمیر کو نہ روکا تو وہ سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کریں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ خاموشی اب برداشت کے قابل نہیں رہی۔تاہم، شہری انتظامیہ کی طرف سے اب تک اس سنگین معاملے پر کوئی ٹھوس کارروائی سامنے نہیں آئی ہے ، جبکہ عمارت کی تعمیر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری
  • ’دودھ دینے والی گائے، کہیں مر ہی نہ جائے‘: مصطفیٰ کمال کی شہری علاقوں کی محرومیوں‘ پر گفتگو
  • کراچی میں موسم سرد، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
  • کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
  • راولپنڈی میں گرتے درجہ حرارت نے بالاآخر  ڈینگی کو شکست دے دی
  • پاکستان شاہینز کی جیت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، محسن نقوی
  • وی ایکسکلوسیو، حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری
  • سندھ بلڈنگ ،پی ای سی ایچ ایس میں بلند عمارتوں کی بے ضابطہ تعمیر
  • دہلی کی آلودہ و زہریلی ہوا میں سانس لینا ہوا مشکل، اے کیو آئی 500 کے پار
  • کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان