Jang News:
2025-05-17@14:45:36 GMT

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

---فائل فوٹو 

شہرِ قائد کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجۂ حرارت 28.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی میں شدید گرمی، سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود ہیٹ ویو جیسی صورت حال

کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں چلنے کے باوجود ہیٹ ویو جیسی صورت حال رہی اور درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوشہرمیں انتہائی گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا، جس کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی۔

دوپہرکے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود شدید گرمی رہی اور پارہ اصل درجہ حرارت سے 5 ڈگری زیادہ محسوس کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 65فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا، جس کے مطابق ایک ہائی پریشر نے بالائی فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

ہائی پریشر کے زیراثردیہی سندھ کے بیشتراضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمول سے 5 تا 7 ڈگری اضافہ رہے گا۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق دادو، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر اضلاع گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں معمول سے 3 تا 5 ڈگری درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق کراچی میں فی الوقت ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے، صبح وشام کے اوقات میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے نتیجے میں گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت نمی کا تناسب 80 اور شام کو 60 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شدید گرمی، شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جانے لگی
  • محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی ، درجہ حرارت بڑھ گیا
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں 4 روزہ شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان، انتباہ جاری
  • ملک بھر میں شدید گرمی؛ ہیٹ ویو برقرار، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
  • آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
  • کراچی میں شدید گرمی، سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود ہیٹ ویو جیسی صورت حال
  • سندھ کے بیشتر مقامات پر ہیٹ ویو کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں مئی کی پہلی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زائد رہنے کا امکان
  • کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟