پشاور: رنگ روڈ پر مڈیسن کے گودام میں آتشزدگی، آگ بجھانے والے ادارے مصروف
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
پشاور کے رنگ روڈ پر واقع مڈیسن کے گودام میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق 8 فائر وہیکلز اور 2 واٹر باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ پر 70 فیصد سے زیادہ قابو پا لیا گیا ہے۔
ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ گودام میں لگی آگ پر جلد ہی قابو پا لیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سوات واقعے کے بعد وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر ادارے ریڈ الرٹ ہیں، پی ڈی ایم اے
—فائل فوٹوپروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی سوات واقعے کے بعد ملنے والی ہدایات پر تمام ادارے ریڈ الرٹ ہیں۔
پی ڈی ایم اے اعلامیے کے مطابق مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کو 2 ہزار لائف سیونگ جیکٹس فراہم کی گئیں۔
پی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق محکمے نے حساس اضلاع کو پہلے ہی 1200 لائف جیکٹس فراہم کی ہیں جبکہ مزید 10 ہزار لائف جیکٹس کی فراہمی کی گئی ہے۔
اعلامیے میں ہدایت کی گئی عوام دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، شہری جاری کردہ الرٹس پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔