خصوصی افراد مشکلات پر قابو پاکر اپنے خوابوں کی جستجو جاری رکھیں ، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
خصوصی افراد مشکلات پر قابو پاکر اپنے خوابوں کی جستجو جاری رکھیں ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین میں خصوصی افراد کے رول ماڈلز اور ان کی مدد کرنے والے ماڈل افراد اور اداروں کو ایوارڈ سے نوازنے کی ساتویں کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی ۔جمعہ کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے خصوصی افراد کی مدد کے ٌپینتیسویں قومی دن کی آمد پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے خصوصی افراد کے رول ماڈلز اور خصوصی افراد کی مدد کرنے والے ماڈل اداروں اور افراد کو مبارک باد دی اور ملک بھر میں تمام خصوصی افراد ، ان کے اہل و عیال اور ان سے متعلق کارکنوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ خصوصی افراد چینی طرز کی جدیدکاری کی ترقی میں اہم قوت ہیں، جنہیں مخصوص دیکھ بھال اور توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سفر میں ہمیں خصوصی افراد کے لئے سماجی تحفظ کے نظام اور دیکھ بھال کی خدمات کے نظام کو مزید بہتربناتے ہوئے ان کے مساوی حقوق کو یقینی بنانا ہوگا اور ان افراد کے نصب العین کی جامع ترقی کو آگے بڑھانا ہوگا۔شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ ملک بھر میں تمام خصوصی افراد رول ماڈلز سے سیکھتے ہوئے مشکلات پر قابو پاکر اپنے خوابوں کی جستجو جاری رکھیں گے اور چینی طرز کی جدید کاری کے ذریعے ملک کو طاقتور بنانے اور قومی کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے لئے اپنی مثبت خدمات سرانجام دیں گے۔
کانفرنس سےپہلے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کانفرنس میں شریک نمائندوں کے ساتھ گروپ فوٹو میں شامل ہوئے ۔ کانفرنس میں خصوصی افراد کے 2000رول ماڈلز، ان سے متعلق 200 ماڈل اداروں اور 60 افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعجائب گھر کا تین پہلوؤں میں قیمتی کردار چین-فرانس اعلیٰ سطح اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ کے دسویں اجلاس کا انعقاد بیلٹ اینڈ روڈ “بین الاقوامی تعاون پراعلیٰ سطح فورم کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سمری تیار لیکن آج پھر ہاتھ ہونے کا خدشہ پاکستان نے امریکا کو زیرو ٹیرف دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی مار-اے-لاگو معاہدے “کی غلط فہمی سے امریکی نجات کا راستہ کہاں ہے ؟ پارٹی کا طرز عمل حکمراں جماعت کی بقا کے لئے نہایت اہم ہے، چینی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خصوصی افراد کے چینی صدر کمیٹی کے کے لئے
پڑھیں:
گھوٹکی اور گردونواح میں بجلی کا بریک ڈاؤن، شہری مشکلات کا شکار
سٹی 42:سندھ کے ضلع گھوٹکی، تحصیل اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث بجلی کا نظام شدید متاثر ہو گیا، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں گزشتہ روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے اور شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق تیز آندھی کے باعث ہائی ٹرانسمیشن لائنوں کو نقصان پہنچا، جس سے 132 کے وی گڈو گرڈ بند ہو گیا اور گھوٹکی، ڈہرکی، میرپور ماتھیلو، اوباڑو سمیت کئی شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن پیدا ہوگیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
بجلی کی طویل بندش کے باعث شہری اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی عدم فراہمی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کا عملہ متاثرہ ٹرانسمیشن لائنوں اور بجلی کے نظام کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔
متعلقہ حکام کے مطابق تمام متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد بجلی بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور فنی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات