قائمہ کمیٹی خزانہ نے کیپٹو پاورپلانٹس لیوی بل کی متفقہ منظوری د یدی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے کیپٹو پاورپلانٹس لیوی بل 2025 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔سینیٹر انوشہ رحمان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس لیوی بل 2025 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ سیکریٹری پیٹرولیم مومن اغا نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت کیپٹو پاور پلانٹس کو بجلی کے گرڈ پر منتقل کرنا چاہتی ہے، اگر سارے صارفین بجلی استعمال کریں تو کیپسٹی پیمنٹس کو کم کیا جاسکے گا۔سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت نے 5 فیصد لیوی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری،آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
روز نامہ امت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریفائنریوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے نقصانات پورے کرنے کیلئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 4.12 روپے اضافے کی منظوری دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ سولہ مئی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے متوقع ریلیف میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق آج حکومت نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔
گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں اصولی فیصلہ کیا کہ 16 مئی سے متوقع پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی میں سے 4.12 روپے فی لٹر کی جزوی رعایت ریفائنریوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کو منتقل کی جائے گی۔
پاکستان کے ساتھ دہشت گردی پر بات چیت ہو گی، البتہ سندھ طاس معاہدہ التواء میں رہے گا، بھارتی وزیر خارجہ
مزید :