آج بروزجمعۃ المبارک،16 مئی 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
تھوڑی سی توجہ آپکی زندگی کو بدل سکتی ہے۔ آپ الٹے سیدھے کاموں میں پڑے ہوئے ہیں جو کہ صرف زندگی کو خراب کرنے والی بات ہے اور کچھ بھی نہیں ۔ خود پر غور ضروری ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
حالات اب تیزی سے بدلنا شروع ہو جائیں گے۔ آپ کو اندازہ نہیں ہو کہ مشتری کے زائچے میں آ جانے سے آپ کس قدر کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں ۔ صرف آپ کی توجہ ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
عرصہ دراز سے پریشان حال لوگوں کے لئے آج سے ایک شاندار بہتری کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ جس بھی مسئلے میں تھے آزاد ہوں گے۔ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے انشاءاللہ ہو جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ مسلسل ہر مشکل سے گزرنے میں بحکم اللہ کامیاب ہونگے اور آپ نے اگر خود محنت جاری رکھی دل کے معاملات سے دور رہے تو پھر آگے بڑھنے سے کوئی بھی نہیں روک سکے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
یاحّیی یا قیوم کا ورد 500بار اور 1000 مرتبہ درود شریف کا عمل شروع کریں تا کہ آپ پر جو بادل آج کل مشکل کے ہیں وہ چھٹ سکیں۔اندرون خانہ سازش بھی اب چل رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر.


اندازے سے زیادہ آج کسی کام میں بہتری کا امکان ہے اور وہ مسئلہ بھی حل ہو گا جو کافی دنوں سے درد سر بنا ہوا تھا۔آج کا دن آپکی پوزیشن کو مضبوط بھی ضرور کرے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج روز گار کے معاملے میں کچھ بہتری ملنے کا امکان ہے اور جس بھی کوشش میں کافی دنوں سے لگے ہوئے تھے اس میں کامیاب نظر آتے ہیں ۔ آج کچھ رقم بھی ہاتھ آسکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے تمام حالات کا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ کسی مقام پر تو کوئی غلطی ہے۔ جو تنگ کر رہی ہے اور آج گر اس کو درست کر لیا تو وارے نیارے ہو جائیں گے آپ کے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
نوکری میں توجہ کی ضرورت ہے۔آپ کی لاپرواہی جاری ہے اور جو لوگ نئی جگہ کام کی تلاش میں ہیں وہ بھی کامیاب ہوں گے مگر کاروبار کرنے میں زیادہ بہتری دکھائی دیتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے کی کوشش میں ہے۔ وہ کسی طرح کوئی ذاتی مفاد حاصل کرنا چاہ رہا ہے اس لئے جس قدر محتاط ہو یاجائیں بہتر ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کچھ گڑبڑ ہے کسی جگہ پر جو وجہ رکاوٹ بنی ہوئی ہے آپ تھوڑی سی کوشش کریں آپ کو اندازہ ہو جائے گا اس کو دور کریں گے تو حالات دوبارہ قابو جیں آنا شروع ہو جائیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ستاروں کی چال ان دنوں ٹوٹل آپ کے حق جیں جا رہی ہے۔ آپ جس بھی کام میں آج ہاتھ ڈالنا چاہ رہے ہیں وہ ہو جانے کی بڑی امید ہے اور کاروباری حالات میں بھی بہتری آ رہی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ہے اور رہی ہے

پڑھیں:

رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی

رواں مالی سال26-2025 کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی اور قابل کاشت رقبہ 3.6 فیصد کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی اور اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے اہم نکات کے مطابق گندم کاشت رقبہ 4.4 فیصد اور پیداوار4.3 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن رہی۔

مالی سال 26-2025 کے دوران چاول کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوگیا، گنے کی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار8 کروڑ 94 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مکئی کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی آئی تاہم کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے برابر رہا، کپاس کی پیداوار میں بھی 0.5 فیصد کمی رہی اور کاشت کا رقبہ بھی 1.5 فیصد کم ہوگیا۔

دیگر فصلوں میں 2.4 فیصد نمواور پیداوار میں ریکارڈ 50.4 فیصد اضافہ ہوگیا، آلو کی پیداوار 27.6 فیصد، آم 11.6 فیصد اور کیلے کی پیداوار 30.8 فیصد بڑھ گئی۔

اسی طرح ہلدی کی پیداوار میں 25.1 فیصد مرچوں کی پیداوار میں 9.2 فیصد، کاٹن جننگ اور متفرق زرعی شعبوں کی شرح نمو صرف 0.1 فیصد رہی اور لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر