Express News:
2025-10-04@20:17:03 GMT

لاہور؛ 9سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT

لاہور:

نواب ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ مصوم بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ظفر اللہ نے بچے کو ڈرا دھمکا کے بدفعلی کی، اطلاع موصول ہونے پر نواب ٹاؤن پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا۔

ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو مزید تحقیات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امیربالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار

سٹی42:  امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 پنجاب پولیس نے یہ کارروائی انٹرپول کی مدد سے عمل میں لائی۔ طیفی بٹ کو جلد از جلد پاکستان منتقل کرنے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے اور توقع ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں لاہور پہنچا دیا جائے گا۔

شعیب ملک اورثنا جاوید کی شادی پر سوالیہ نشان، طلاق کی افواہیں زور پکڑ گئیں  

یاد رہے کہ امیربالاج ٹیپو، جو لاہور کی ایک معروف سیاسی و سماجی شخصیت تھے، کو کچھ عرصہ قبل اندوہناک طریقے سے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس ہائی پروفائل کیس میں طیفی بٹ کو مرکزی منصوبہ ساز اور ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا۔

قتل کے بعد طیفی بٹ ملک سے فرار ہو کر متحدہ عرب امارات (دبئی) میں روپوش ہو گیا تھا، جس کے بعد پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے تھے۔

پولیس کا مؤقف دیتے ہوئے کہنا ہے کہ  طیفی بٹ کی گرفتاری اس کیس میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور امیر بالاج کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

شکارپور: تیز رفتار گاڑی نے سوئے افراد کو کچل دیا، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق

متعلقہ مضامین

  • کراچی، بچیوں کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گینگ کا ملزم گرفتار
  • کراچی: لاہور سے آنے والا 50 لاکھ مالیت کا مال بردار ٹرک کارساز کے قریب چھین لیا گیا
  • امیربالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار
  • ریلویز پولیس راولپنڈی کی خاتون ایس ایچ او نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی
  • راولپنڈی؛ بہن کو 4ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے والا بھائی گرفتار
  • بگ باس فاتح منور فاروقی کو قتل کرنے کی سازش ناکام، گولڈی برار گینگ کے دو شوٹرز گرفتار
  • راولپنڈی؛ خاتون ایس ایچ او کو رشوت پیش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، تین گرفتار، اسلحہ و سامان برآمد
  • لاہور، 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتار
  • کوٹ ادو: لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک