ملک کے بیشتر علاقوں میں 4 روزہ شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان، انتباہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں، وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے بیشتر علاقے اگلے 3 سے 4 روز کے دوران شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں، وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ 16 سے 20 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا، تاہم نارووال میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، تربت 48، ڈی جی خان 47، نور پور تھل، بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان، بہاولپور اور نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ کے دوران ملک کے
پڑھیں:
کراچی: آج موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
— فائل فوٹوکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔
ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 3 سے 4 روز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ اسلام آباد سے این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر دی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔