میڈیا ہمارا فخر ہے، بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اپنا فخر قرار دیا اور کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے اورہم نے کچھ چھپایا نہیں ساری حقیقت بتا دی۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار پورے معاملے میں شان دار رہا ہے، ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، جس طرح ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت نے گریڈ 19کے آفیسر ذیشان نذیر کو گریڈ 20میں ترقی دیدی وفاقی حکومت نے گریڈ 19کے آفیسر ذیشان نذیر کو گریڈ 20میں ترقی دیدی پوپ لیو کی حلف برداری، وزیراعظم شہباز شریف کوشرکت کا دعوت نامہ وصول پاک،بھارت کشیدگی کے باوجود افغان تجارتی سامان کے ٹرک واہگہ کے راستے بھارت روانہ دشمن جنوبی ایشیا میں خود کو تھانیدار سمجھتا تھا، حکمت عملی سے دشمن کے ہوش اڑ گئے، وزیراعظم یوم تشکرکے سلسلے میں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب، شاہینوں کا شاندار فلائی پاسٹ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کا نکاح جرم قرار، قومی اسمبلی سے بل منظور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فخر ہے

پڑھیں:

بھارت نے پھر جارحیت کی تو ہمارا جواب، عالمی ردِ عمل آئے گا: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مودی بوکھلاہٹ میں کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے، بھارت نے پھر جارحیت کی تو ہمارا جواب اور عالمی ردِ عمل بھی آئے گا۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا سیاسی سرمایہ ختم ہو گیا ہے، امریکا سمیت تمام دوست ممالک ہمارے ساتھ آن بورڈ تھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دوست ممالک سیز فائر کے حق میں تھے اس لیے ہم نے سیز فائر کیا، آدھے یا پورے، بھارت کشمیر پر بات کرنے پر تو آمادہ ہوا ہے، بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کو تیار نہیں تھا، یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیے ایک چیک پوسٹ پر 100 مارٹر، 80 میزائل گرائے گئے: خواجہ آصف

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے 4 دن انتظار کیا کہ شاید آج بھارت کو بات سمجھ آ جائے، بھارت کے خلاف ہماری جیت کثیر الجہتی ہے۔

وزیرِ دفاع کا مزید کہنا ہے کہ یہ پہلی لڑائی تھی جس میں سائبر وار فیئر ہوا ہے، سائبر وار میں بھارت کا سارا سسٹم مفلوج ہو گیا تھا۔

خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل تک جو پاکستان کو سیریس نہیں لے رہے تھے وہ آج احترام کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، بھارت کے 5 طیارے گرائے گئے اور ایک یو اے وی گرایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا جو اسے یاد رہے گا: آرمی چیف
  • ہم نے کچھ نہیں چھپایا حقیقت بتائی،دشمن کو جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے: آرمی چیف
  • میڈیا ہمارا فخر ہے، بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، آرمی چیف
  • ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا جو اسے یاد رہے گا، جنرل عاصم منیر
  • وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال، راولپنڈی کا دورہ کیا
  • ملکی سلامتی ‘ کودمختاری کی خلاف ورزی پر ہمارا جواب بے رحمانہ ہوہوگا : ڈی جی آئی ایس پی آر
  • جو بھی ہماری سالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارت نے پھر جارحیت کی تو ہمارا جواب، عالمی ردِ عمل آئے گا: خواجہ آصف