اماراتی لڑکیوں کا منفرد رقص سے ٹرمپ کا استقبال، سوشل میڈیا پر نئی بحث
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
ابوظہبی(نیوز ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارت سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے مشرق وسطیٰ کے دورے پر سعودیہ اور قطر کے بعد 15 مئی کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچے، جہاں صدارتی محل میں لڑکیوں نے ان کا استقبال روایتی رقص سے کیا۔
امریکی ویب سائٹ نیویارک پوسٹ کے مطابق قطر کے دورے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ 15 مئی کو متحدہ عرب امارات پہنچے، جہاں صدارتی قصر الوطن میں اماراتی صدر محمد زید بن النہیان نے ان کا استقبال کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال روایتی خلیجی رقص ’العیالہ‘ سے کیا گیا، اس دوران مرد اور خواتین ایک ساتھ رقص کرتے دکھائی دیے۔
View this post on InstagramA post shared by Exploring Minnesota (@minnesotastateus)
ڈونلڈ ٹرمپ کی یو اے ای آمد پر ان کا ’العیالہ‘ رقص سے استقبال کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور دنیا بھر کے صارفین کے درمیان اس معاملے پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے ایک اسلامی ملک میں لڑکیوں کی جانب سے اس طرح کیے گئے رقص پر حیرانی کا اظہار کیا جبکہ کئی صارفین یہ دعویٰ بھی کرتے دکھائی دیے کہ مذکورہ ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ ہے۔
’العیالہ‘ رقص کی تاریخ سے بے خبر زیادہ تر افراد نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور حکمرانوں پر تنقید بھی کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے بال لہرانے والی لڑکیوں پر تنقید کی۔
’العیالہ‘ رقص خلیجی ممالک کا ثقافتی رقص ہے، جسے اقوام متحدہ (یو این) کے ادارے یونیسکو نے 2014 میں ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
مذکورہ رقص یو اے ای، سعودی عرب، عمان، قطر، کویت، بحرین اور دیگر خلیجی ممالک میں شوق سے کیا جاتا ہے جب کہ اس رقص کو دیگر عرب ممالک میں بھی روایتی رقص کی حیثیت حاصل ہے۔
مذکورہ رقص کے وقت خواتین کڑھائی شدہ خصوصی لباس ’الثوب النشل‘ (Thobe Nashal) پہنتی ہیں جب کہ مرد روایتی عرب جنگجو لباس زیب تن کرتے ہیں۔
رقص کے دوران اگرچہ مرد تلوار اور لکڑیوں کو ہاتھ میں تھام سکتے ہیں لیکن خواتین کو اپنے بال کھول کر موسیقی کے ترنم میں زلفوں کو لہرانا ہوتا ہے۔
’العیالہ‘ رقص کے دوران لڑکیاں گول دائرے یا قطار میں کھڑی ہوکر رقص کرتی ہیں۔
مرد حضرات بھی گول دائرے اور قطار میں کھڑے ہوکر تلواروں اور لکڑیوں کی حرکت سے رقص کرتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی متحدہ عرب امارات آمد کے وقت بھی مرد اور خواتین ایک ساتھ ’العیالہ‘ رقص کرتی دکھائی دیے لیکن چوں کہ امریکی صدر کے استقبال کے وقت لڑکیاں اگلی قطار میں تھیں اور انہوں نے اپنے بال کھول کر رقص کیا، جس وجہ سے لڑکیوں کے رقص نے پوری دنیا کی توجہ حاصل کی اور زیادہ تر لوگ مذکورہ رقص کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کا پانی روکنے کیلئے بھارت کا دریائے چناب پر نہر کی توسیع، نئے آبی منصوبوں پر غور
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال
پڑھیں:
فضا علی کو شو میں بولڈ لباس پہننے پر کڑی تنقید کا سامنا
پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان فضا کو ان کے مارننگ شو میں بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
فضا علی حال ہی میں اپنے لائیو مارننگ شو میں پہنے گئے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں ہیں۔ فضا نے اس شو میں سیاہ اور نیلے رنگ کا شیفون کا لباس پہنا، جس میں ان کے بازو اور پیٹ نمایاں ہورہے تھے۔
یہ شو پالتو کتوں کے حوالے سے تھا، جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
https://www.facebook.com/100063616218795/videos/725129596538622/سوشل میڈیا پر فضا کے لباس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، "بہت سستا لباس ہے"، جبکہ ایک اور نے کہا، "کم از کم ایک بڑا اِنر پہن لیتیں۔"
کچھ صارفین نے ان کے اکثر شو میں دکھائی دینے والے مذہبی رویے اور لباس کے تضاد پر بھی سوال اٹھایا، خاص طور پر رمضان ٹرانسمیشن کے بعد کے اس طرح کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی۔