خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے یومِ آزادی پر اپنی تصاویر شیئر کیں جسے سوشل میڈیا صارفین نے جدوجہد آزادی کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے۔

عائزہ خان نے جشنِ یومِ آزادی کے موقع پر سبز لباس زیب تن کیا اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں تاہم وہ ایک نئی بحث کا شکار بن گئیں۔

اس کی وجہ یہ بنی ان تصاویر میں عائزہ نے جو لباس زیب تن کیا ہوا تھا ویسا ہی لباس 1991 میں شہزادی لیڈی ڈیانا کے لاہور کے دورے کے دوران پہنا تھا۔

لیڈی ڈیانا نے اس تاریخی دورے پر سبز رنگ کی گھٹنے تک لمبی قمیص اور سفید دوپٹا اوڑھ رکھا تھا البتہ عائزہ خان نے قدرے گہرے سبز رنگ کا لباس پہنا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عائزہ خان کبھی بھی لیڈی ڈیانا کی نفاست اور وقار کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔

کچھ کا کہنا تھا کہ یہ برطانوی شاہی خاندان کی نقالی ہے اور جن سے آزادی لی، انہی کی نقالی اچھی بات نہیں۔

ایک صارف نے طنز کیا کہ جب آپ لیڈی ڈیانا کو ٹیمو یا دراز سے آرڈر کرتے ہیں۔

تاہم کچھ مداحوں نے اسٹائل اور اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عائزہ باوقار اور قابل فخر اداکارہ ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا لیڈی ڈیانا

پڑھیں:

بھارت؛ دو شادیاں کرنے پر معروف یوٹیوبر کو بیویوں سمیت عدالت نے طلب کرلیا

بھارت کے مقبول ترین یوٹیوبر اور بگ باس کے سابق امیدوار ارمان ملک اور ان کی دو بیویاں پائل ملک اور کرتیکا ملک ایک بڑے قانونی بحران میں گھر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹیالہ کورٹ نے تینوں کو دو مختلف کیسز میں 2 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔

درخواست گزار دیویندر راجپوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ارمان ملک نے مبینہ طور پر نہ صرف دو بلکہ چار شادیاں کر رکھی ہیں جو ہندو میرج ایکٹ کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اس قانون کے مطابق ہندو مرد صرف ایک شادی کر سکتا ہے جب تک کہ پہلی بیوی زندہ ہو۔

ایک الگ درخواست میں ارمان اور ان کی اہلیہ پائل ملک پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

شکایت میں کہا گیا کہ پائل نے سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ کی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر ہندو دیوی کا روپ دھارا، جس سے عوامی سطح پر غصہ پھیل گیا۔

سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد ارمان اور پائل نے ایک ویڈیو پیغام میں معافی مانگی، پائل نے مندر کی صفائی سمیت مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔

بعد ازاں یہ جوڑا ہردوار پہنچا اور نرنجنی اکھاڑے میں جا کر باقاعدہ معافی طلب کی۔ اس دوران پائل ملک کی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پرنس ہیری اور لیڈی ڈیانا کے ذوق میں کیا فرق تھا؟
  • فیصل جاوید کا معرکہ حق میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنوں کی مہم پر سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ
  • دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن
  • پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
  • دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن؛ 850 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس رپورٹ، سیکڑوں بلاک
  • سویرا ندیم کی نئی تصاویر وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین آخر اتنے برہم کیوں ہیں ؟
  • بھارت؛ دو شادیاں کرنے پر معروف یوٹیوبر کو بیویوں سمیت عدالت نے طلب کرلیا
  • مودی کی مصنوعی مقبولیت کاپردہ فاش
  • کیا ایف بی آر سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کے خلاف مقدمہ دائر کرے گا؟