Daily Mumtaz:
2025-08-08@18:53:44 GMT

پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT

پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

وفاقی وزارت خزانہ نے پنشن سے متعلق نیا آفس میمورینڈم جاری کر دیا جس کے تحت یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے تمام وفاقی ملازمین کے لیے پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق، اس اضافے کا اطلاق تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ 2011 سے 2024 کے دوران دیے گئے پانچ اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو پنشن کا حصہ بنایا جائے گا۔
پنشن میں اضافے کا طریقہ کار:
گراس پنشن سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کر پانچ ایڈہاک ریلیف الاؤنسز شامل کیے جائیں گے۔
مجموعی طور پر پانچ اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کی شرح 70 فیصد تک بنتی ہے۔
سرکاری ملازمین کی بیس لائن پنشن ہی نیٹ پنشن تصور کی جائے گی۔
ایڈہاک ریلیف کی تفصیلات:
2011 میں 15 فیصد
2015 میں 7.

5 فیصد
2022 میں 15 فیصد
2023 میں 17.5 فیصد
2024 میں 15 فیصد
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وفاقی سرکاری ملازمین کی خالص پنشن میں پانچ سابقہ اضافوں کو شامل کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکی فوجی اڈے پر ڈیوٹی پر تعینات اہلکار کی فائرنگ سے پانچ فوجی زخمی

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )امریکی ریاست جارجیا کے ایک فوجی اڈے پر ڈیوٹی پر تعینات فوجی اہلکار کی فائرنگ سے پانچ امریکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ آور کی شناخت28سالہ سارجنٹ کورنیلیس ریڈفورڈ کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنی ذاتی ہینڈگن سے فائرنگ کی اور اپنے ساتھی فوجیوں کو نشانہ بنایا.

ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا سے تقریباً 240 میل کے فاصلے پر واقع فورٹ سٹیورٹ امریکی فوج کا شمار ملک کے اندر بڑے فوجی اڈوں میں ہوتا ہے جو امریکی فوج کے تھرڈانفنٹری ڈویژن کا مرکزہے اورتقریبا2لاکھ 80ہزار ایکٹرپر پھیلا ہوا ہے جہاں فوج کے اہلکارو ں اور خاندانوں سمیت25ہزار سے زیادہ لوگ مقیم ہیں.

(جاری ہے)

امریکی فوج کے تھرڈ انفنٹری ڈویژن کے کمانڈنگ افسر بریگیڈیئر جنرل جان لوباس نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے پانچوں فوجیوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے جنرل لوباس نے تصدیق کی کہ مبینہ حملہ آور ایک فعال ڈیوٹی سپاہی تھا اور اس نے پہلے کسی جنگی زون میں تعینات نہیں کیا تھا.

انہوں نے بہادر سپاہیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مداخلت کی اور شوٹر کو قابو کر لیا، انہوں نے کہا کہ حملہ آور کو پکڑنے والوں نے مزید نقصان کو روکا ہے رپورٹ کے مطابق بہت بڑے رقبے کی وجہ سے فوجی اڈاے کی کلیئرنس میں وقت لگا فوج اور دیگر اداروں کو خدشہ تھا کہ حملہ آور کے مزید ساتھی ہونے کی صورت میں مرکزکے دیگر علاقوں میں حملے کا خدشہ تھا تاہم مکمل تلا ش کے بعد حکام نے علاقے کو کلیئرقراردیدیا.

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فورٹ اسٹیورٹ نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ زخمی فوجیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور مزید علاج کے لیے وِن آرمی کمیونٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا حکام نے زخمی فوجیوں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں فیس بک پوسٹ میں کہا گیا کہ کمیونٹی کے لیے کوئی فعال خطرہ نہیں ہے. ریاست جارجیا کے گورنر برائن کیمپ نے ”ایکس “پر پیغام میں کہا کہ وہ اور ان کا خاندان اس حادثے سے غمزدہ ہیں وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کارولائن لیویٹ نے” ایکس“ پر کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شوٹنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے اور وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں.

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سروس پستول استعمال نہیں کیا بلکہ اپنے ذاتی پستول سے فائرنگ کی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ وہ اسے بیس پر کیسے لانے میں کامیاب ہوا فائرنگ کے شبے میں گرفتار 28 سالہ سارجنٹ کورنیلیئس ریڈفورڈ فورٹ سٹیورٹ میں واقع سیکنڈ بریگیڈ کامبیٹ ٹیم کا حصہ ہے حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ریڈفورڈ کتنے عرصے سے امریکی فوج کا رکن ہے لیکن اس بات کی تصدیق کی کہ وہ کبھی بھی لڑائی کے لیے تعینات نہیں ہوئے تھے. مشتبہ شخص کو دوسرے فوجیوں نے دبوچ لیا تھا اور اب امریکی فوج کے مجرمانہ تفتیش کاروں کی طرف سے اس کا انٹرویو کیا جا رہا ہے جنرل لوباس کا کہنا ہے کہ ریڈفورڈ مقدمے سے پہلے قید میں ہے اور فوج کے مجرمانہ تفتیش کاروں کے ذریعے ا س سے تفتیش کی جارہی ہے. 

متعلقہ مضامین

  • پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب بارے الرٹ جاری
  • یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کیلئے بڑا ریلیف
  • نان فائلرز کیلئے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا
  • وفاقی حکومت کا یکم جولائی کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کیلئے ریلیف کی منظوری دےدی
  • خیبرپختونخوا: سرکاری جامعات کی پنشن واجبات کی ادائیگی کیلئے فنڈز جاری
  • امریکی فوجی اڈے پر ڈیوٹی پر تعینات اہلکار کی فائرنگ سے پانچ فوجی زخمی
  • پیکٹا مالی بحران کا شکار، ریٹائرڈ ملازمین 9 ماہ سے پنشن سے محروم
  • شہباز شریف کا سرکاری ملازمین کی غیر حاضری اور تاخیر پر سخت نوٹس
  • حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی داخلہ فیس اور ماہانہ فیس میں 50 فیصد رعایت