اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔

وفاقی وزارت خزانے نے پنشن سے متعلق آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے، میمورنڈم کے مطابق ملازمین کی پنشن میں اضافے، ادائیگی سے متعلق ہے اور یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کیلئے ریلیف کی منظوری دی گئی ہے۔

میمورنڈم کے مطابق تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔

وزارت خزانہ سے جاری آفس میمورنڈم کے مطابق 2011 سے 2024 کے دوران پانچ اضافی ایڈہاک ریلیف الاونس پنشن کا حصہ ہوں گے، ان پانچ سابقہ اضافی ایڈہاک ریلیف الاونس کی مجموعی شرح 70 فیصد تک بنتی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی بیس لائن پنشن ہی نیٹ پنشن تصور کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کرکے 5 ایڈہاک ریلیف شامل کیے جائیں گے۔

وفاقی سرکاری ملازمین کی خالص پنشن میں 5 سابقہ اضافے بھی شامل ہوں گے، 2011 میں 15 فیصد، 2015 میں 7.

5 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ 2022 میں 15 فیصد، 2023 میں 17.5 فیصد اور 2024 میں بھی 15 فیصد ریلیف دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملازمین کی کے مطابق

پڑھیں:

جرمنی میں اجرت میں اضافے کی منظوری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جرمنی میں اجرت میں اضافے کی منظوری
برلن :جرمنی کی حکومت نے ملک میں کارکنوں کی اجرت میں ریکارڈ حد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک کی مرکزی حکومت نے کارکنوں کی کم از کم فی گھنٹہ اجرت میں بڑی حد تک اضافے کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں پہلی بار اجرت 14.60 یورو کر دینے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس میں وزیر محنت بیربل باس کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد پہلی بار اتنا زیادہ اضافہ کیا ہے، جتنا ماضی میں کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت جرمنی میں جز وقتی ملازمتیں کرنے والے کارکنوں کے لیے کم از کم فی گھنٹہ اجرت 12.82 یورو (14.90 ڈالر کے برابر) بنتی ہے۔ اضافے کے پہلے مرحلے میں فی گھنٹہ اجرت کی یہ رقم یکم جنوری 2026ءسے بڑھا کر 14.60 یورو کی جائے گی۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • جرمنی میں اجرت میں اضافے کی منظوری
  • جرمن حکومت نے کم از کم فی گھنٹہ اجرت بڑھا کر 14.60 یورو کر نے کی منظوری دے دی
  • وفاقی ملازمین کا احتجاج، جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنس بند ہونے پر کام بند
  • بس کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد، ائیر پنجاب کی منظوری، پاکستان کو امن کی مثال بنائینگے: مریم نواز
  • ٹنڈو محمد خان :واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی ریلی
  • پنجاب میں سرکاری بھرتی کا نیا آرڈیننس نافذ، مستقل نوکری اور پنشن ختم
  • وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے بڑا ریلیف، کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ
  • وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ
  • وفاقی ملازمین کیلئے کرایہ داری سیلنگ میں 85فیصد اضافہ ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • 27 ویں ترمیم کی منظوری، وفاقی اختیارات اور آئینی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری