آپریشن بنیان مرصوص میں پارلیمنٹ کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،وفاقی وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ایوان کے اتحاد اور کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں یہ ضرور لکھا جائے گا کہ یہاں تمام سیاسی جماعتوں نے یکجا ہو کر ایک مضبوط پیغام دیا۔ “یہاں سے دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،” انہوں نے کہا۔
عطا اللہ تارڑ نے اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سب نے ٹی وی چینلز پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بیانیے کے محاذ پر اہم کردار ادا کیا۔
“یہ میرا فرض ہے کہ ان کوششوں کو تسلیم کیا جائے،” وزیر اطلاعات نے کہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دنیا کے ہر ملک میں انفارمیشن کی مہمات چلتی ہیں لیکن مصنوعی ذہانت (AI) کے آنے کے بعد مس انفارمیشن کا چیلنج کہیں زیادہ سنگین ہو گیا ہے۔ “جب تک AI اتنا فروغ نہیں پا چکا تھا، غلط معلومات کا مسئلہ اتنا پیچیدہ نہیں تھا،” انہوں نے مزید کہا۔
عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ معزز رکن کو نو صفحات پر مشتمل تفصیلی جواب دیا گیا اور یہ بھی کہ ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی رہنماؤں نے مس انفارمیشن کو ایک بڑا عالمی چیلنج قرار دیا۔ “غلط معلومات کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہیں،” انہوں نے زور دیا۔
وزارت اطلاعات کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کو روکنے کے لیے فیکٹ چیکر کے نام سے ایک ٹوئٹر ہینڈل بنایا گیا ہے، جبکہ رولز میں ترمیم کر کے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے جو جدید سافٹ ویئر کے ذریعے جھوٹے مواد کی نشاندہی کرتا ہے۔
“اس مشن کو مزید آگے بڑھانے کے لیے قومی اتحاد وقت کی ضرورت ہے،” انہوں نے کہا اور بتایا کہ پی ٹی وی، پی بی سی، اے پی پی اور پی آئی ڈی میں مس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کے لیے موثر نظام پہلے سے موجود ہے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کرتے ہوئے
پڑھیں:
سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے،وفاقی وزیر ریلوے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے جو پوری قوم کے لئے خوشخبری ہے، اس معاہدے کے تحت ریلوے سمیت تمام شعبوں میں بہتری اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو 1978 سے درپیش سیفٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ نارووال سیکشن کو منافع بخش قرار دے دیا گیا ہے جو 25 اکتوبر کو دوبارہ بحال ہوگا جبکہ 31 دسمبر تک 400 نئی کوچز کی اپ گریڈیشن مکمل کر دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی اسٹیشنز کی صفائی کے معیار کو بہتر بنایا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت کے اشتراک سے کراچی جنکشن کی اپ لفٹنگ 80 کروڑ روپے کی لاگت سے کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کیریج فیکٹری میں تیار ہونے والی 60 نئی کوچز بھی دسمبر تک شامل ہو جائیں گی جو مسافروں کو آرام دہ اور محفوظ سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ شالیمار ایکسپریس، عوام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، ریلوے ڈرائیورز اور اسٹاف کے رننگ رومز کی اپ گریڈیشن کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جدید ’’سیف اینڈ سیکیور سسٹم‘‘ متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت مسافروں کی چہرے اور آنکھوں سے شناخت ہوگی تاکہ انہیں محفوظ اور جدید سہولیات سے آراستہ سفری نظام فراہم کیا جا سکے۔