وزیر اعظم نے رحمت العالمین و خاتم النبیینﷺ اتھارٹی کے پانچ ارکان تعینات کردیے
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
سٹی 42: وزیر اعظم شہباز شریف نے رحمت العالمین و خاتم النبیین ﷺ اتھارٹی کے پانچ ارکان تعینات کر دیئے۔
ممتاز مصنف، محقق اور کالم نگار ڈاکٹر فاروق عادل، ڈاکٹر عزیز الرحمان، ظفر محمود ملک، ڈاکٹر فرخندہ ضیا، علامہ عارف حسین واحدی اور ڈاکٹر قبلہ ایاز ان مقرر ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔ ممتاز دانش ور خورشید ندیم اس اتھارٹی کے چیئرمین ہیں۔
وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ تقرری اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ,بریت یا خارج شدہ مقدمات پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ میں ظاہر نہ کرنے کا حکم
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم سے ایشئن فٹبال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئیر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی ملاقات
وزیراعظم سے ایشئن فٹبال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئیر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایشئن فٹبال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئیر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی اسلام آباد میں ملاقات ،وزیرِ اعظم نے صدر اے ایف سی کا خیرم مقدم کیا اور ایشیا میں فٹبال کے کھیل کی ترقی کیلئے شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی قیادت میں اے ایف سی کے کردار کی تعریف کی۔
وزیرِ اعظم نے حکومت کے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت فٹبال سمیت تمام کھیلوں میں نوجوانوں کو یکسان ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔وزیرِ اعظم نے پاکستان میں فٹبال کی ترقی، اسے خطے میں فٹبال کے کھیل کے حوالے سے ایک اہم مرکز اور ایک خودمختار و میرٹ پر مبنی فٹبال فیڈریشن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے پاکستان بشمول آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان میں فٹبال کی ترقی، کوچز اور ریفریز کی فراہمی، اسٹیڈیمز، قومی تربیتی مراکز اور ٹیلنٹ پاتھ ویز کے قیام کے حوالے سے پاکستان اور اے ایف سی کے تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے پاکستان میں اے ایف سی کے میچز کی میزبانی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ نے ان کی بے مثال میزبانی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے اے ایف سی کے تعاون کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصوبے میں عسکری آپریشن کی اجازت نہیں دینگے، خیبرپختونخوا حکومت کا امن جرگہ بلانے کا اعلان صوبے میں عسکری آپریشن کی اجازت نہیں دینگے، خیبرپختونخوا حکومت کا امن جرگہ بلانے کا اعلان پاکستان اور ترکیے کی وزارت داخلہ کا انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ ستائیسویں آئینی ترمیم،وزیراعظم سے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے وفود کی ملاقاتیں وفاقی کابینہ سے27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا وزارت آئی ٹی کا کیش لیس معیشت منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ افغانستان میں سچ بولنا جرم بن گیا، طالبان دور میں آزادیِ صحافت کا جنازہ نکل گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم