اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے عالمی ماحولیاتی معاہدوں میں رسائی، استطاعت اور پائیداری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے،بین الاقوامی معاہدوں پر موقف طے کرتے وقت ممالک کے سماجی و معاشی حقائق اور عوامی ضروریات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔

وزارت ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی جانب سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کےمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران فریقین نے ماحولیاتی اشتراکِ عمل، سرمایہ کاری کے امکانات اور آئندہ بین الاقوامی سرگرمیوں بالخصوص پلاسٹک آلودگی سے متعلق بین الاقوامی قانونی طور پر پابند معاہدہ کی تیاری کے لئے بین الحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے پانچویں اجلاس کے دوسرے مرحلہ پربھی تبادلہ خیال کیا جو آئندہ ہفتے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے عالمی ماحولیاتی معاہدوں میں رسائی، استطاعت اور پائیداری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدوں پر موقف طے کرتے وقت ممالک کے سماجی و معاشی حقائق اور عوامی ضروریات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ حکومت اور اس کے نمائندوں کی بنیادی ذمہ داری عوام کے حقوق، روزگار اور فلاح و بہبود کا تحفظ ہے۔

انہوں نے قطری سفیر کو حکومتِ پاکستان کے مجوزہ گرین سٹارٹ اپس انیشی ایٹو کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو وزیرِ اعظم کے پائیدار ترقی اور سبز انقلاب کے ویژن کے تحت تشکیل دیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت نوجوان کاروباری افراد کو ماحولیاتی لحاظ سے موافق منصوبے شروع کرنے میں معاونت فراہم کی جائے گی، انہیں بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے جوڑا جائے گا اور نوجوانوں کو ملکی معیشت میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اس منصوبے کی عالمی سطح تک رسائی کے لئے بین الاقوامی تنظیموں اور غیر ملکی حکومتوں سے مشاورت جاری ہے۔اس موقع پر قطری سفیر نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران پاکستان کی سکیورٹی معاونت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان قطری عوام کے دلوں میں خصوصی مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی اقدامات، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

فریقین نے ماحولیاتی پائیداری، اقتصادی شراکت داری اور عوامی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی سیکرٹری عائشہ حمیرا اور وزارتِ خارجہ میں اقوامِ متحدہ کے اُمور کے لئے خصوصی سیکرٹری نبیل منیر بھی موجود تھے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بین الاقوامی کے دوران انہوں نے ممالک کے کے لئے

پڑھیں:

کراچی سرکلر ریلوے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت عالمی شراکت داروں سے رابطے جاری ہیں، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن  نے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے سینیٹ کمیٹی برائے ریلویز کی کوششوں کا خیرمقدم  کیا ہے اور  کہا ہے کہ  کے سی آر کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت عالمی شراکت داروں سے رابطے جاری ہیں۔

ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت، وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں کے سی آر کی ہر صورت تکمیل کیلئے پرعزم ہے، سندھ حکومت کے سی آر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کے سی آر منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے تعاون کی امید ہے، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو پاکستان ریلویز سے مل کر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کے سی آر کراچی کے 2.5 کروڑ شہریوں کیلئے اہم ٹرانزٹ سہولت بنے گا،  سینیٹ کمیٹی کی تجاویز کا  بھی خیرمقدم کرتے ہیں ، جلد رکاوٹیں دور ہونے کی امید ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مصدق ملک سے قطر کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال
  • 45واں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حفظ و قرات 9 اگست سے شروع ہوگا
  • معرکہ حق یوم آزادی: ملکی ترقی میں پاکستان کے خاموش ہیروز کی روشن داستانیں
  • فیفا کی عالمی رینکنگ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی تین درجے ترقی
  • نیوکلیئر عدم پھیلاؤ کے اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ  پرامن استعمال کے حق  کی حفاظت کی جائے، چین
  • گاؤں یو چھون کی بیس سالہ تبدیلیاں: “دو پہاڑوں” کے تصور کی چینی دانش مندی اور عالمی اہمیت
  • پاکستانی افرادی قوت کو عالمی مارکیٹ کے قابل بنانا ہوگا، اسحاق ڈار
  • کراچی سرکلر ریلوے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت عالمی شراکت داروں سے رابطے جاری ہیں، شرجیل میمن
  • حق کی جدوجہد پوری پاکستانی قوم کی فتح ہے،ڈاکٹر فیصل