UrduPoint:
2025-08-16@14:26:37 GMT

ڈونلڈ ٹرمپ کی ولادیمیرپوٹن سے الاسکا میں بے نتیجہ ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

ڈونلڈ ٹرمپ کی ولادیمیرپوٹن سے الاسکا میں بے نتیجہ ملاقات

اینکریج /واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب ولادیمیرپوٹن سے الاسکا میں بے نتیجہ ملاقات کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ دونوں راہنماﺅں نے اینکریج میں تین گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی ملاقات کے بعد صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا.

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق دنیا بھر میں اس اہم ترین ملاقات کے نتیجے میں اہم اعلانات کی توقع کی جارہی تھی تاہم ملاقات کے بعد صدرٹرمپ اورپوٹن نے مشترکہ طور پر صحافیوں کو مختصربریفنگ دی اور سوالوں کا جواب دینے سے گریزکیاصدرٹرمپ نے مختصرگفتگو میں بتایا کہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا لیکن روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ یوکرین مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے.

روسی صدر پوٹن نے انگریزی میں بتایا کہ وہ اس تنازعے کو ختم کرنے میں خلوص دل سے دلچسپی رکھتے ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دیں اوردونوں صدور نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے بغیربریفنگ روم سے چلے گئے بعدازیں ”فاکس نیوز“سے انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر زور دیا کہ وہ کوئی معاہدہ کرلیں‘انہوں نے کہا کہ گیند اب یوکرینی صدر کے کورٹ میں ہے تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی.

ملاقات سے قبل دونوں صدور کے مابین ایئرپورٹ پر ہونے والی ملاقات میں کافی گرمجوشی دکھائی دی اور دونوں نے دو بار مصافحہ بھی کیا اور پھر دونوں ٹرمپ کی صدارتی گاڑی میں سوار ہو کر ملاقات کی جگہ کے لیے روانہ ہو گئے دوسری جانب کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ٹرمپ اور پوتن کے درمیان ہونے والی ملاقات کو انتہائی مثبت قرار دیا ہے. روسی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ دونوں راہنماﺅں نے بات چیت کے بعد صحافیوں سے سوالات نہ لینے کا انتخاب کیوں کیا پیسکوف نے کہا کہ دونوں نے مکمل بیانات دیے اس لیے سوالات لینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو سربراہی اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا لیکن روسی صدر سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب یہ بات صدر زیلنسکی پر منحصر ہے کہ وہ یورپین ممالک کی شمولیت کے ساتھ کس طرح سے معاہدہ کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ وہ بات چیت کے بعد یوکرین کے صدر اور یورپی راہنماﺅں کو فون کریں گے انہوں نے اپنی بات چیت کو دس میں سے دس نمبر دیے اور کہا کہ ہماری ملاقات زبردست رہی انہوں نے کہا اب روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت ہو گی جس میں پوٹن اور زیلینسکی دونوں ہوں گے”فاکس نیوز “سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بظاہر معاہدہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے جس میں جنگی قیدیوں کا تبادلہ شامل ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میرے پاس ہزاروں لوگوں کی فہرست ہے جو انہوں نے مجھے آج پیش کی یہ ہزاروں قیدی ہیں، جو رہا ہو جائیں گے.

میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا یہ وہ معاہدہ تھا جس پر آج اتفاق ہوا تو ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ابھی تک زیر التواءہے انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ قیدیوں کی فہرست میں روسی ہیں یا یوکرینی ‘انہوں نے فریق کا نام لیے بغیرزور دیا کہ انہیں اسے قبول کرنا ہوگا‘امریکی اور یورپی ذرائع ابلاغ نے ملاقات کے بعد سامنے آنے والے نتائج کو مکمل کنفیوژن قراردیتے ہوئے کہا کہ مبہم گفتگو‘مختصرترین بریفنگ اور سوالوں کے جواب سے گریزکے بعد کسی کے لیے کچھ بھی اندازہ کرنا ممکن نہیں .

امریکی نشریاتی ادارے”سی این این“کا کہنا ہے کہ بریفنگ کے دوران باڈی لینگویج سے پوٹن اور کے ساتھی ہشاش بشاش نظرآئے جبکہ امریکی کیمپ مکمل کنفیوژن کا شکار دکھائی دیاصدر پوٹن روسی زبان میں گفتگو کو ترجیح دیتے ہیں مگر اینکریج میں انہوں نے انگریزی زبان میں گفتگو کی اور معمول کے مطابق وہ گفتگو کے دوران مسکراتے رہے ذرائع ابلاغ ملاقات کو روسی صدر پوٹن کی کامیابی قراردے رہے ہیں کیونکہ یورپ کی جانب سے روس کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششوں کو واشنگٹن نے اینکریج میں ریڈکارپٹ بچھا کر ختم کردیا ہے.

واضح رہے کہ عالمی عدالت نے یوکرین کی درخواست پر روسی صدر کے وارنٹ جاری کررکھے ہیں اور یوکرین کو یورپی اتحاد کی مکمل تائیدوحمایت حاصل ہے تاہم صدر پوٹن کے خلاف وارنٹ موثرنہیں ہیں کیونکہ چین‘بھارت‘ایران اور مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ ماسکو کے دیرینہ تعلقات ہیں امکان ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اگست کے آخرمیں ہونے والے اجلاس میں صدر پوٹن شرکت کرسکتے ہیں دوسری جانب بھارت نے تصدیق کی ہے وزیراعظم نریندر مودی ”ایس سی او“کے اجلاس میں شرکت کریں گے ‘امکان ہے اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم مودی اور چینی صدر شی جن کے درمیان ملاقات ہوگی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ٹیرف پالیسی سے دونو ں بڑی طاقتیں قریب آرہی ہیں ممکنہ ملاقات اگرچہ فوری طور پر کسی بڑی پیش رفت کا امکان نہیں تاہم وفود کی سطح پر مذکرات میں بیجنگ اور دہلی باہمی تجارت‘تعاون اور تعلقات کو بڑھانے کے لیے معاہدے پر اتفاق کرچکے ہیں . 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ ملاقات کے بعد صدر پوٹن بات چیت

پڑھیں:

ٹرمپ پیوٹن ملاقات، روس یوکرین جنگ بندی کا باضابطہ اعلان سامنے نہ آسکا

الاسکا(انٹرنیشنل ڈیسک) الاسکا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی طویل ملاقات کے باوجود روس یوکرین جنگ بندی سے متعلق کوئی باضابطہ فیصلہ سامنے نہ آسکا۔

ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے بات چیت تعمیری ماحول میں ہوئی اور یہ ملاقات مثبت اور بامقصد رہی۔ انہوں نے الاسکا مدعو کرنے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روس اور امریکا کی تاریخ کا ایک اہم حصہ الاسکا سے جڑا ہوا ہے۔ پیوٹن کے مطابق صدر ٹرمپ نے اچھے ہمسائے کی طرح رویہ اپنایا اور کئی معاملات پر دونوں کے درمیان اتفاق رائے ہوا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملاقات کے بعد سب سے پہلے وہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی معاملات پر پیشرفت ہوئی ہے اور وہ جلد مزید ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر روسی صدر نے صدر ٹرمپ کو ماسکو کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

امریکی اور روسی صدور کی یہ اہم ملاقات الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف رچرڈسن (JBER) میں ہوئی۔ پیوٹن کے پہنچنے پر ٹرمپ نے ریڈ کارپٹ پر ان کا استقبال کیا اور اپنی گاڑی میں ایئربیس سے ملاقات کی جگہ تک ساتھ لے کر گئے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی، جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شریک تھے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات میں یوکرین میں جنگ بندی پر بات ضرور ہوئی تاہم کسی حتمی فیصلے یا باضابطہ اعلان پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ پوٹن سمٹ دوستانہ ماحول میں، مگر سیزفائر ڈیل نہ ہو سکی
  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الاسکا سے واپسی پر یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے طویل گفتگو
  • ٹرمپ پیوٹن ملاقات، روس یوکرین جنگ بندی کا باضابطہ اعلان سامنے نہ آسکا
  • ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کے بعد روس یوکرین جنگ بندی سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہ ہوسکا
  • ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات، یوکرین جنگ ختم کرنے اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • الاسکا میں ٹرمپ اور پیوٹن کی اہم ملاقات، روس-یوکرین جنگ بندی پر بات چیت متوقع
  • یوکرین جنگ بندی معاہدہ سہ فریقی سربراہی اجلاس میں طے پائے گا، ٹرمپ
  • پیوٹن۔ٹرمپ الاسکا ملاقات کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
  • ٹرمپ۔ پیوٹن سربراہی اجلاس: امریکا کی روس پر پابندیوں میں عارضی نرمی