وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی رابطہ کار لوگروف کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی ڈیلو گراف گریگوری نے ملاقات کی۔
(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کی حکومت آنے کے بعد پاک امریکا تعلقات میں غیرمعمولی بہتری آئی، صدر ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے مخلصانہ کاوشیں قابل تحسین ہیں۔گریگوری لوگروف نے کہا کہ پاکستان جیو اسٹریٹجک اعتبار سے انتہائی اہم ہے۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، انسداد دہشت گردی، بارڈر سیکیورٹی، انسداد منشیات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ
لاہور ایئرپورٹ پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اچانک دورہ کیا۔ اس دوران دونوں وزرا نے امیگریشن کاونٹرز پر عملے کی کارکردگی، رش کی صورتحال اور مسافروں کے مسائل کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاونٹرز پر غیر معمولی رش دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایات دیں کہ امیگریشن پراسیس کو تیز اور شفاف بنایا جائے تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزم گرفتار
دورے کے دوران دونوں وزرا نے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے گفتگو کی اور ان سے امیگریشن عمل سے متعلق مسائل دریافت کیے۔ وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے پروٹیکر کے تحت سفر کرنے والے افراد کی دستاویزات بھی خود چیک کیں۔
اسی دوران پروٹیکر کے ذریعے ڈرائیور کی جاب کے لیے بیرون ملک جانے والے ایک نوجوان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر اسے سفر سے روک دیا گیا، جس پر سالک حسین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔
ایف آئی اے اہلکار کی مبینہ ملی بھگت سے بیرون ملک جانے والے ایک اور مسافر کو بھی امیگریشن نے کاونٹر پر روک لیا۔ وزرا نے آف لوڈ کیے گئے مسافر کو نجی کمپنی کو ادا کی گئی رقم واپس دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران ایئر کی پہلی پرواز کا خیر مقدم
وزیرداخلہ محسن نقوی نے دونوں مسافروں کو روکنے والے ایماندار امیگریشن اہلکاروں کو بلا کر شاباش دی، اپنی جیب سے انعام دیا اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی شخص کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، اور ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کو ہرگز سفر نہیں کرنے دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پی آئی اے اور ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق بریفنگ
سالک حسین نے بھی زور دیا کہ پروٹیکر کے تحت جانے والے ہر مسافر کی ملازمت سے متعلق مستند دستاویزات کی باقاعدہ تصدیق ضروری ہے۔
وزراء نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کسی ایف آئی اے یا دیگر محکموں کے اہلکار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئرپورٹ ایف آئی اے وزیر داخلہ