خیبر پختونخوا کے سینیئر وزیر و وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ صوبے کے بالائی اضلاع میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے اور صوبائی حکومت تمام تر وسائل ہنگامی صورت حال میں استعمال کر رہی ہے جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم وفاقی ادارہ این ڈی ایم اے صرف صوبے کے لیے الرٹ جاری کرنے تک محدود ہے۔

وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں آفتاب عالم نے صوبے میں سیلاب کی صورت حال، ہیلی کاپٹر حادثہ، امدادی سرگرمیوں اور حکومتی پیشگی تیاریوں پر تفصیلی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 200 سے زیادہ اموات، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

آفتاب عالم نے بتایا کہ صوبے کے بالائی علاقوں میں ایمرجنسی حالات ہیں اور کلاؤڈ برسٹ کے ساتھ مسلسل بارشوں سے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں جہاں سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کے متاثرین کے لیے حکومت تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے تاہم بدقسمتی سے امدادی سرگرمیوں کے دوران صوبائی حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے قائم وفاقی ادارے کا خیبر پختونخوا میں کوئی کردار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے صرف صوبے کے لیے الرٹ جاری کرنے تک محدود ہے۔

آفتاب عالم نے کہا کہ صوبائی ادارے مکمل طور پر تیار تھے اور ان حالات میں بروقت امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ بونیر، باجوڑ اور بٹگرام میں زیادہ نقصانات ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت متاثرین کے ساتھ ہے اور ہر ایک فرد تک پہنچے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اولین ترجیح پھنسے ہوئے اور زخمی افراد کو ریسکیو کرنا ہے۔

مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جانے والا سرکاری ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد شہید

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے امدادی سرگرمیوں کے لیے 2 ہیلی کاپٹر استعمال کیے جن میں سے ایک کریش کر گیا۔

آفتاب عالم کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور خود سیلابی صورت حال اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ہر قسم کی امداد کرے گی اور تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

متاثرہ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے سوال پر آفتاب عالم نے بتایا کہ ایمرجنسی لگانے کا اختیار وزیر اعلیٰ کے پاس ہے تاہم حکومت کی ترجیح فی الحال سیلابی صورت حال سے نمٹنا ہے جو جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کے بعد متاثرین کی بحالی پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں اور زخمیوں کے بہتر علاج اور متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

متاثرہ علاقوں کی صورتحال

آفتاب عالم کے مطابق بونیر، باجوڑ، بٹگرام اور دیر زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اموات بونیر میں ہوئیں جو 91 ہیں، باجوڑ میں 18، دیر میں 5، بٹگرام میں 10 اور مانسہرہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ سوات میں بھی کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

بونیر سے تعلق رکھنے والے عارف خان نے وی نیوز کو بتایا کہ پیر بابا میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہے اور پورا گاؤں متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں بروقت امدادی سرگرمیاں نہ پہنچنے کے باعث کئی افراد سیلاب میں بہہ گئے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث جانی نقصان، صوبائی حکومت کا کل یوم سوگ منانے کا اعلان

عارف خان نے کہا کہ سب کچھ اتنا اچانک ہوا کہ کسی کوپتا ہی نہیں چل رہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے اور پانی کہاں سے آ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے ضلع میں سوگ کا سماں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا سیلاب وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا سیلاب وزیر قانون خیبرپختونخوا ا فتاب عالم امدادی سرگرمیوں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ا فتاب عالم نے صوبائی حکومت ڈی ایم اے نے بتایا کہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر میں سیلاب صورت حال ہوئے ہیں صوبے کے تھا کہ ہے اور کے لیے

پڑھیں:

حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان میں لیبر مائیگریشن کے نظم و نسق کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ پالیسی ہر اس پاکستانی سے کیے گئے قومی عزم کی عکاس ہے جو بہتر مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ اور منظم نقل مکانی، مہارتوں کی ترقی، کارکنوں کا تحفظ، تارکینِ وطن کی شمولیت اور وطن واپس آنے والوں کی بحالی اس پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ تکنیکی جدت، آبادیاتی تبدیلیاں اور لیبر مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تقاضے دنیا بھر کی معیشتوں کو نئی شکل دے رہے ہیں. اس لیے پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو آج اور مستقبل دونوں کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 اس سمت میں ایک اہم قدم اور پاکستان کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی دنیا بھر میں مقیم ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور محنت کی بدولت پاکستان کے سفیر بن چکے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی ترسیلاتِ زر وطن بھیجیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اور ان کی فلاح و بہبود ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی اداروں، تجربات اور شراکت داریوں کو ایک مشترکہ وژن کے تحت یکجا کرتی ہے تاکہ ہر پاکستانی کارکن نقل مکانی کے پورے سفر کے دوران بہتر طور پر تیار، محفوظ اور معاونت یافتہ ہو۔ اس پالیسی کا محور ہر اس پاکستانی کا سفر ہے جو مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے، جبکہ ذمہ داری روانگی سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے، جہاں نوجوان کارکنوں کو متعلقہ مہارتیں، قابلِ اعتماد معلومات اور اخلاقی بھرتی تک رسائی فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، نفاذ کرنے والے اداروں، آجروں، تربیتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں، نجی شعبے اور سمندر پار پاکستانیوں کے باہمی تعاون سے مشروط ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں، آئی سی ایم پی ڈی (ICMPD)، دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مسلسل معاونت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہجرت یا نقل مکانی غیر یقینی کا سفر نہیں بلکہ مواقع، وقار اور قومی ترقی کا راستہ ہونا چاہیے۔ آئیں مل کر ایسا مستقبل بنائیں جہاں ہر پاکستانی اعتماد کے ساتھ بیرون ملک جائے، فخر کے ساتھ وطن واپس آئے اور ہمیشہ ایک ایسی قوم سے جڑا رہے جو اس کی خدمات کی قدر اور عزت کرتی ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس وژن کو عوام کے لیے بامعنی ترقی، پاکستان کے لیے دیرپا خوشحالی اور ہر سمندر پار پاکستانی اور اس کے خاندان کے روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن