چیئرمین این ڈی ایم اے سے رابطہ،خیبرپختونخوا میں امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت
امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سیلابی صورت حال پر بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں سیلاب کی صورتحال پر ( نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی) این ڈی ایم اے کیچیئرمین سے رابطہ کیا۔وزیراعظم نے چیٔرمین این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں بھرپور امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کردی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں امدادی سرگرمیوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا میں

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ, مبارکباد دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم فیصل راٹھور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیےآزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر نے عہدے کا حلف اٹھالیا

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس، عمران خان کی بہنوں پر تشدد کی شدید مذمت
  • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف بارشوں ،موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات اور ان کے تدارک کے منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • نبیہ بیری نے سلامتی کونسل میں لبنان کیلئے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا
  • جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں شیعہ رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس
  • وزیراعظم کی  آئندہ مون سون سے قبل ہنگامی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت
  • آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کےلیے ابھی سے تیاری کی جائے، وزیراعظم
  • آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے، وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ, مبارکباد دی
  • شہباز شریف کا نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر سے رابطہ، دلی مبارکباد پیش
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ