وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں امدادی سامان بھیجنے کی ہدایت، گورنر اور وزیراعلیٰ سے ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈز سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے شہریوں اور سیاحوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات تک پہنچایا جائے، جبکہ خیمے، ادویات، اشیائے خورونوش اور دیگر امدادی سامان ترجیحی بنیادوں پر ٹرکوں کے ذریعے فوری روانہ کیا جائے۔
انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایت دی کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر ریسکیو و ریلیف آپریشن میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
یہ ہدایات وزیراعظم نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے جائزے کے لیے طلب کیے گئے ہنگامی اجلاس میں دیں۔
اجلاس کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو ملک کے بالائی حصوں میں کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈز سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور جاری ریسکیو و ریلیف آپریشن پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو یہ بھی ہدایت کی کہ صوبائی حکومت سے رابطوں کو مزید مربوط بنایا جائے تاکہ امدادی سرگرمیوں کی رفتار تیز ہو سکے اور متاثرہ علاقوں تک ریلیف سامان کی بروقت ترسیل یقینی بنائی جا سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے بعد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈز کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ادویات، خیمے اور اشیائے خورونوش متاثرہ علاقوں میں بھجوائے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور وفاقی حکومت ان کی بحالی اور امداد کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews این ڈی ایم اے خیبرپختونخوا سیلاب شہباز شریف علی امین گنڈاپور فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا وزیراعظم پاکستان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این ڈی ایم اے خیبرپختونخوا سیلاب شہباز شریف علی امین گنڈاپور فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا وزیراعظم پاکستان وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز ڈی ایم اے کے لیے
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :