سٹی 42: صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کےاجلاس میں96ارب روپےکےفنڈزمنظور ہوئے 
فنڈزکی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے19ویں اجلاس میں دی گئی،اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈڈاکٹرنعیم رؤف نےکی
گوردواروں ، چرچ اورمندروں کےتحفظ وتزئین و آرائش کیلئے1ارب50کروڑ منظور کیے گئے ، سیوریج و سیلابی پانی کےنکاس کوبہتربنانےکیلئے22 ارب 47کروڑمنظور  کیے گئے ، خانیوال ، کامونکی،وہاڑی اور وزیر آباد میں نکاسی آب کے منصوبوں کومکمل کیا جائیگا،لاہورسمیت دیگرشہروں میں ماڈل ویلجزکےقیام کیلئے72ارب کےفنڈزمنظور کیے گئے 
لاہور،ڈی جی خان،سرگودھا،بہاولپورمیں ماڈل ویلجزبنائےجائیں گے،راولپنڈی،ملتان،گوجرانوالہ اورساہیوال میں بھی ماڈل ویلجزبنائےجائیں گے
اجلاس میں سیکرٹری پی این ڈی بورڈ رفاقت علی بھی شریک ہوئے 

محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے سالانہ 5 ہزار ارب روپے کی بچت ممکن ہے، سینیٹ کمیٹی
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری