سٹی42:  شدید گرمی کی لہر Heat Wave  کے سبب صوبائی حکومت نے کل 17 مئی سے  گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ 

حکومت بلوچستان نے صوبے کے ہیٹ ویوو کی زد میں آئے ہوئے علاقوں کے تعلیمی اداروں کے لئے چھٹیوں کا اعلان کردیا  ہے۔
کوئٹہ  میں صوبائی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آج  16 اپریل کو اعلان کیا ہے کہ صوبے کے گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے 17 مئی سے 31۔جولائی تک بند رہیں گے۔ 

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025

ہیٹ ویو کے سبب بلوچستان کی حکومت نے سکول کے کمسن بچوں کو شدید گرمی کے اثرات سے بچانے کے لئے کل ہفہ کے دن سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر کے اس ضمن میں پہل کاری کی ہے۔ ہیٹ ویوو پنجاب اور سندھ میں بھی ہے، گلگت اور کشمیر بھی ہیٹ ویو کی زد میں ہیں۔ پنجاب اور سندھ میں بھی امکان ہے کہ حکومتوں کو گرمیوں کی چھٹیاں کچھ پہلے کرنا پڑیں گی۔ 

پنجاب میں میٹ ڈیپارٹمنت نے  19 مئی سے بارش کی فورکاسٹ کر رکھی ہے، بارش اپنی جگہ الگ سے ایک ہیزرڈ ہے، تب بھی حکومت انتظار کر رہی ہے کہ شاید اس بارش سے موسم میں حدت کچھ کنٹرول ہو جائے اور سکول جلد بند نہ کرنا پڑیں۔ 

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -جمعہ 16 مئی ،  2025

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: گرمیوں کی

پڑھیں:

پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری، بارش برسانے والا سسٹم ملک میں کب داخل ہوگا؟

لاہور:

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو اور موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ اسکول ایجوکیشن، ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔ 15 مئی سے 19 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، 20 مئی تک درجہ حرارت 04 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کے امکانات ہے، 19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا بھی امکان ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، انتظامیہ عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت دی ہے کہ اسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ اسٹروک سے متعلق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہوگا۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں اور سر ڈھانپ کر رکھیں جبکہ بچوں بزرگوں کا خاص خیال رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی ، درجہ حرارت بڑھ گیا
  • ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی، درجہ حرارت بڑھ گیا، ہائی الرٹ جاری
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں 4 روزہ شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان، انتباہ جاری
  • ملک بھر میں شدید گرمی؛ ہیٹ ویو برقرار، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
  • ملک کے بیشتر علاقے اگلے 03 سے 04روز کے دوران شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے،موسمیات
  • اساتذہ کواضافی چھٹیاں کرنےسےروک دیا گیا
  • سکولوں میں ہزاروں نئی بھرتیوں سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی گئی ، جانئے تفصیل
  • اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری، بارش برسانے والا سسٹم ملک میں کب داخل ہوگا؟