تاریخ گواہ رہے گی چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا، صدر آصف زرداری
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
فوٹو آئی ایس پی آر
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا، وطن کے سپوت، قوم کے پائیدار جذبے سے سرشار ہو کر سیسہ پلائی دیوار بنے، شہداء کی قربانیاں ایک مقدس امانت اور قومی فخر کا باعث ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے گوجرانولا چھاؤنی کا دورہ کیا، صدر مملکت کی آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے "معرکۂ حق" کی کامیاب تکمیل میں پاک افواج کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے پاکستان کی طاقت، ثابت قدمی، قومی یک جہتی کا دو ٹوک پیغام دیا۔
صدر مملکت نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کے بلند حوصلے کو سراہا اور آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیاب تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراج تحسین کرتے ہیں، صدر مملکت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم تشکر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کے خلاف اس کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اپنے پیغام صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منایاگیا۔صدر زرداری نے کہاکہ قوم دشمن کی جارحیت کے خلاف بنیان مرصوص کی مانند کھڑی رہی اور مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پیشہ ورانہ انداز اور قوت سے جواب دیا۔انہوںنے کہاکہ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا اعتراف کیا، ہماری آپریشنل مہارت کو تسلیم کیا گیا اور پاکستان پٴْر امن ملک ہے کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔(جاری ہے)
صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان اپنی خودمختاری، جغرافیائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، ہماری سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجائیگا۔
انہوںنے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کومسترد کرتے ہیں اور معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے قومی طاقت کے تمام ذرائع بروئے کار لائے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ ان بہادر سپاہیوں کو سلام جنہوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کا دفاع کیا، بطور صدر یہ اعادہ کرتا ہوں کہ ہم ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ رہیں گے۔