لاہور: غلط انجکشن لگنے سے دس ماہ کی بچی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
لاہور:
لاہور کے علاقے شفیق آباد میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے دس ماہ کی بچی عروج جاں بحق ہوگئی۔
بچی کے والد دلشاد کے مطابق وہ اپنی بیٹی کو منشی باغ لدھا کے علاقے میں ڈاکٹر دانش کے پاس لے کر گئے جہاں ڈاکٹر نے انجکشن لگایا۔
والد کے بیان کے مطابق انجکشن لگتے ہی بچی کی حالت بگڑ گئی جس پر فوری طور پر اسے میو اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مری میں مال روڈ پر دو تاجر گروپوں میں فائرنگ، گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی
فوٹو: اسکرین گریب: سوشل میڈیامری میں مال روڈ پر دو تاجر گروپوں میں کھلے عام فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔ فریقین وقفے وقفے سے ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے رہے۔ پتھراؤ بھی کیا گیا۔
ترجمان مری پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔