امریکی ریاستوں میسوری، کینٹکی اور ورجینیا میں شدید طوفان سے 25 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

۔

یہ بھی پڑھیں:میکسیکن بحری جہاز نیویارک کے تاریخی بروکلین پل سے ٹکرا گیا، 19 افراد زخمی

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شدید طوفان نے گھروں اور کاروباروں کو درہم برہم کر دیا جبکہ ہزاروں لوگوں کی بجلی منقطع ہو گئی

کینٹکی میں جمعہ کی رات آنے والے طوفانوں میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے۔

ریاست کے گورنر اینڈی بیشیر نے ایکس پر پوسٹ کیا، جبکہ میسوری میں حکام نے بتایا کہ وہاں مزید 7 افراد ہلاک ہوئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ورجینیا میں درخت گرنے سے دو افراد بھی ہلاک ہوئے۔ اس علاقے میں طوفان نے علاقے کے 100 سے 200 مکانات کو تباہ کر دیا۔

ہفتے کو دیر گئے 3 ریاستوں میں 108,000 سے زیادہ لوگ اب بھی بجلی سے محروم تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا طوفان کینٹکی میسوری ورجینیا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا طوفان کینٹکی ورجینیا افراد ہلاک

پڑھیں:

ایران میں مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ جھڑپ ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں ہوئی۔ ایران کا یہ صوبہ ملک کے پسماندہ ترین علاقوں میں سے ایک ہے اور یہاں اکثر سکیورٹی فورسز کی بلوچ باغیوں،سنی شدت پسند گروہوںاور منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ جھڑپوں کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ایرانشہر میں مقامی پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

سیستان بلوچستان میں بڑی تعداد میں بلوچ نسلی آبادی رہتی ہے، جن میں سے زیادہ تر سنی مسلمان ہیں، جبکہ ایران کی اکثریت شیعہ ہے۔

فارس کے مطابق اس جھڑپ میں متعدد حملہ آور بھی زخمی ہوئے اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس ان کا پیچھا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سوشل میڈیا پر سنی جہادی گروہ جیش العدل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

حالیہ برسوں میں یہ گروہ اس خطے میں متعدد حملوں کی ذمہ داریقبول کر چکا ہے۔ ایران کا الزام رہا ہے کہ یہ گروہ پاکستانی علاقوں میں موجود ہے اور سرحد پار دہشت گردی کی کارروائیاں کرتا ہے۔

رواں برس چھبیس جولائی کو اسی صوبے میں جیش العدل کے ایک اور حملے میں کم از کم چھ افراد مارے گئے تھے، جب کہ اس حملے میں نشانہ ایک مقامی عدالت تھی۔ادارت: مقبول ملک

متعلقہ مضامین

  • کے پی: بارش و سیلاب ہلاکتیں 323 ہو گئیں
  • نیویارک سٹی کلب میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 9 زخمی
  • کون حمیرا اصغر؟ مرینہ خان کے سوال نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا
  • عوام ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 1 مسافر جاں بحق، 20 سے زائد زخمی
  • ایران میں مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
  • پاکستان میں شدید سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتیں تین سو سے زائد
  • پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج،20 سے زائد گرفتار
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
  • اٹلی: مہاجر کشتی کے ڈوبنے سے کم از کم 26 ہلاک، مزید کی تلاش جاری