امریکا کی جنوبی ریاستوں میں شدید طوفان، 25 سے زائد افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی ہوا کے بگولوں سے ریاست میزوری اور کینٹکی میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جبکہ میزوری میں 7 ہلاکتوں کی تصدیق امریکی اخبار"واشنگٹن پوسٹ" نے کی ہے۔ ریاست وسکونسن میں 3 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جنوبی ریاستوں میں شدید طوفانی موسم نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 25 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی ہوا کے بگولوں سے ریاست میزوری اور کینٹکی میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جبکہ میزوری میں 7 ہلاکتوں کی تصدیق امریکی اخبار"واشنگٹن پوسٹ" نے کی ہے۔ ریاست وسکونسن میں 3 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے، تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں اور درجنوں گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی جاری کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مری: 2 گروپوں میں شدید لڑائی، مال روڈ میدان جنگ بن گیا، متعدد زخمی
مری : جی پی او چوک میں 2 گروپوں میں شدید لڑائی کے بعد مال روڈ میدان جنگ بن گیا، دونوں جانب سے شدید فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جی پی او چوک مری میں 2 گروپوں کے درمیان شدید لڑائی اور دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد مال روڈ میدان جنگ بن گیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ مال روڈ پر بھگدڑ مچ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر کھلے عام فائرنگ کی، جس سے موقع پر موجود سیاحوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ جھڑپ کے دوران کئی سیاح فیملیز محفوظ مقامات کی جانب دوڑتی رہیں۔
فائرنگ سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ مقامی دکانداروں نے حفاظتی طور پر اپنی دکانیں بند کردیں۔
پولیس موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم کشیدگی کے باعث علاقے میں بدستور خوف کا ماحول برقرار ہے۔
واقعے کے بعد شہری اور سیاح انتظامیہ سے سکیورٹی کے سخت اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔