امریکا کی جنوبی ریاستوں میں شدید طوفان، 25 سے زائد افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا کی جنوبی ریاستوں میں شدید طوفانی موسم نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 25 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی ہوا کے بگولوں سے ریاست میزوری اور کینٹکی میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جبکہ میزوری میں سات ہلاکتوں کی تصدیق امریکی اخبار “واشنگٹن پوسٹ” نے کی ہے۔
ریاست وسکونسن میں 3 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے، تیزہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں اور درجنوں گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی جاری کی ہے۔
بھارت میں پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں معروف یوٹیوبر گرفتار
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
تیسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز میچ میں شکست دیکر سیریز جیت لی
آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 میچ ہفتہ کو کیرنز میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف ایک گیند پہلے 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ ڈیوالڈ بریوس نے 53 رنز کے ساتھ شاندار نصف سنچری اسکور کی جبکہ رسی وین ڈیر ڈسن 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے ناتھن ایلس نے 3، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی طرف سے کپتان مچل مارش نے 54 رنز کے ساتھ نصف سنچری اسکور کی جبکہ گلین میکسویل نے 36 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ میچ کو اختتام تک پہنچایا۔
جنوبی افریقا کی طرف سے کوربن بوش نے 3، کاگیسو ربادا اور کیوینا مپاخا نے 2، 2 ، ایڈن مارکرم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا 53 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔