صومالیہ کے فوجی بھرتی مرکز کے باہر خودکش دھماکا، 10 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
صومالیہ کے فوجی بھرتی مرکز میں خودکش دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مسلمان افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک فوجی بھرتی کے مرکز میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے کے وقت فوجی بھرتی کے مرکز کے باہر نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی، خودکش بمبار نے فوجی بھرتی کے مرکز کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
صومالی فوج کے کیپٹن سلیمان نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ میں سڑک کے دوسری جانب تھا، تیز رفتار ٹک ٹک رکا، جس میں سے ایک شخص اترا اور تیزی سے بھرتی کیلئے آئے نوجوانوں کی قطار کے قریب جاکر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے سے بھرتی کیلئے آئے نوجوانوں اور راہگیروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بس کے ذریعے علاقے سے گزرتے ہوئے بھرتی مرکز کے باہر سیکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کو جمع دیکھا تھا، پھر ایک دم دھماکا ہوگیا اور ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے۔
فوجی ہسپتال کے عملے نے میڈیا کو بتایا کہ کم از کم 30 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 6 موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افراد ہلاک فوجی بھرتی مرکز کے
پڑھیں:
قلعہ عبداللہ: گلستان بازار میں دھماکا، متعدد افراد زخمی
بلوچستان کے قلعہ عبداللہ کے شہر چمن میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلستان بازار میں ہونے والے دھماکے میں کئی دکانیں گر گئیں، اور آگ لگ گئی۔
پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر لگ رہا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان پولیس دھماکا زخمی قلعہ عبداللہ وی نیوز