کیلیفورنیا میں طبی مرکز میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک)کیلیفورنیا کے طبی مرکز میں دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق دھماکا پام اسپرنگزمیں واقع فرٹیلیٹی کلینک میں ہوا۔ میئرپام اسپرنگز کا کہنا ہے دھماکا عمارت میں پارک گاڑی یا اس کے قریب ہوا۔ ایف بی آئی نے واقعے کو دہشتگردی قرار دے دیا ۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بمبار نے فرٹیلیٹی کلینک کو جان بوجھ کردہشتگردی کا نشانہ بنایا ۔ دعویٰ کیا کہ تباہ گاڑی سے کلاشنکوف سمیت دو بندوقیں بھی برآمد ہوئیں۔ بم دھماکے میں ہلاک شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا، سید محسن رضا نقوی
گوجرانوالہ میں مرکز مصطفیٰ کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے، طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے آہنی یکجہتی سے عبرتناک شکست دی، عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں مرکز مصطفیٰ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکز کے مختلف سیکشن دیکھے اور مرکز مصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات بھی کی۔ محسن نقوی نے دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفیٰ کے مثالی کردار کو سراہا اور مرکز کے طلباء کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے، طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے آہنی یکجہتی سے عبرتناک شکست دی، عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہو گئی، پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی قوم دندان شکن جواب چاہتی تھی جو ہماری بہادر مسلح افواج نے دیا، قوم نے مثالی جرات اور بے خوفی کا مظاہرہ کیا اور اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال رہی۔ بعدازاں سرپرست اعلیٰ مرکز مصطفیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے دعائے خیر کرائی اور ملک کی سالمیت، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔