بھارت کا ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی حکام کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے خلائی مرکز سے اتوار کی صبح PSLV-C61 راکٹ کے ذریعے آبزرویشن سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا۔
تاہم لانچ وہیکل پرواز کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی کے باعث مشن مکمل نہیں ہوسکا۔
بھارت کی خلائی ایجنسی ISRO نے تصدیق کی کہ وہ اپنے EOS-09 آبزرویشن سیٹلائٹ کو مطلوبہ مدار میں پہنچانے میں ناکام رہی ۔ اس ناکامی کی وجہPSLV-C61 لانچ وہیکل میں پیش آنے والا ایک تکنیکی مسئلہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس ناکامی کی تفصیلی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ مسئلے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے اور آئندہ ایسے نقصان سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ بھارت 1960 کی دہائی سے خلائی تحقیق میں سرگرم ہے، 2014 میں بھارت نے ایک سیٹلائٹ کو مریخ کے گرد مدار میں بھیجا تھا۔
بھارت 2023 میں چاند کے جنوبی قطب کے قریب بھی خلائی جہاز بھیج چکا ہے۔
عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے آمادہ، بڑی خبر سامنے آگئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چین نے پاکستان کوبھارت کیخلاف فضائی دفاع اور سیٹلائٹ مدد فراہم کی ،بھارتی تھنک ٹینک
نئی دہلی: – بھارتی وزارتِ دفاع کے تحت کام کرنے والے تھنک ٹینک’’ سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز‘‘نے دعویٰ کیاہےکہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران چین نے پاکستان کو فضائی دفاع اور سیٹلائٹ مدد فراہم کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیجنگ اس تنازع میں اندازوں سے زیادہ براہ راست ملوث تھا
۔نئی دہلی میں قائم سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اشوک کمار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین نے پاکستان کو ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو دوبارہ منظم کرنے میں مدد دی تاکہ بھارت کی افواج اور ہتھیاروں کی تعیناتی کا مؤثر انداز میں پتہ چلایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کو پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے آغاز کے 15 روز میں بھارت کے اوپر سیٹلائٹ کوریج کو ایڈجسٹ کرنے میں بھی مدد دی۔
انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کو فضائی دفاعی ریڈار کی ازسرِنو تعیناتی کرنے میں مدد کی تاکہ اگر بھارت فضائی راستے سے کوئی کارروائی کرے تو انہیں اس کی پیشگی اطلاع ہو۔
واضح رہے کہ سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز بھارتی مسلح افواج میں ہم آہنگی اور جدیدیت پر توجہ مرکوز رکھتا ہے، اس کے مشاورتی بورڈ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بھارت کے اعلیٰ عسکری کمانڈر اور آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے سربراہان شامل ہیں۔