تیز رفتاری کا انجام، کراچی میں ٹریلر پل سے نیچے جھول گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں نیٹی جیٹی کے قریب واقع آئی سی آئی پل پر تیز رفتاری کے باعث ایک ٹریلر بے قابو ہو کر ریلنگ توڑتا ہوا پل کے کنارے سے لٹک گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ ہفتہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب ایک بھاری بھرکم ٹریلر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا اور پل کی حفاظتی ریلنگ توڑ کر آدھا حصہ نیچے کی جانب لٹک گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اور چھیپا کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
مزید پڑھیں: کراچی: سرجانی ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے 12 سالہ بچی جاں بحق، 8 افراد زخمی
چھیپا ذرائع کے مطابق حادثے میں کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ ٹریفک پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ڈرائیور کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ٹریلر کا اگلا حصہ پل کے کنارے سے نیچے کی طرف لٹکا ہوا ہے، جسے محفوظ طریقے سے ہٹانے کے لیے بھاری مشینری طلب کر لی گئی ہے۔ واقعے کے باعث پل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم متبادل راستوں سے ٹریفک کو بحال رکھا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تیز رفتاری کے باعث
پڑھیں:
کراچی میں لندن سے چوری شدہ گاڑی کی موجودگی کا معاملہ: پاکستان نے انٹرپول سے ٹریکر لاگ مانگ لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین، 03 اکتوبر 2025ء)کراچی میں لندن سے چوری شدہ گاڑی کی موجودگی کی اطلاع پر پاکستانی پولیس نے انٹرپول سے گاڑی کی نقل و حرکت کا ٹریکر لاگ طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی پولیس کو فراہم کی گئی اب تک کی تفصیل کے مطابق کراچی میں یہ بیش قیمت گاڑی کورنگی، صدر اور اعظم بستی میں ٹریس کی گئی۔(جاری ہے)
تاہم کراچی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ صرف ٹریکر کی ایک لوکیشن پر گاڑی کی تلاش مشکل ہے، اس لیے مکمل ٹریکنگ لاگ طلب کیا ہے۔
برطانوی پولیس کے مطابق سیاہ رنگ کی رینج روور 22 نومبر 2022 کو نارتھ یارک شائر کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی تھی۔ اس معاملے پر ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ بتاچکے ہیں کہ گاڑی کی برآمدگی کے لیے انٹرپول نے سندھ پولیس کو خط لکھا ہے، انٹرپول کے خط پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جلد ہی گاڑی بھی برآمدکرلی جائےگی۔