پہلگام واقعے کے پہلے ہی دن سے عالمی برداری میں پاکستان کا پلڑا بھاری تھا ، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے پہلے ہی دن سے عالمی برداری میں پاکستان کا پلڑا بھاری تھا مگر پھر بھی ہم نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پہلگام واقعےکے بعد بھارتی میڈیا نے شور مچایا تھا، ہم نے مختلف ممالک کو آگاہ کیاتھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی رات کو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا جس کے بعد افواج پاکستان نے دشمن کوبھرپورجواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جھوٹ بولا تھا کہ پاکستان نے 15مقامات پرحملہ کیا۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے مختلف ممالک کوبتایا کہ ہم نے ابھی تک حملہ کیا جس پر ایک مغربی ملک نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے آپ سچ کہہ رہےہیں۔
آج اپنے لڑکپن اور یوتھ موومنٹ ادوار میں جھانکتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ ہم نوجوان انجانے میں ”حلف الفضول“ کے مطابق کاوش کر رہے تھے
وزیر خارجہ نے کہا کہ سیز فائر پرعملدرآمد ہو رہا ہے اور ہم اس پر کاربند ہے تاہم اگر کسی بھی قسم کی جارحیت، شر انگیزی یا سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی تو ہمارا جواب بھرپور ہوگا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعہ ہوا تو کچھ ممالک نے کہا تھا کہ بھارت پنچ لگائے گا جس پر ہم نے واضح کیا تھا کہ اگر بھارت نے کچھ کیا تو ہم اس کاجواب دیں گے۔ بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانےکا دعویٰ کیا تھا جس کی قلعی خود کھل کر سب کے سامنے آگئی۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا پلڑا پہلے دن سےبھاری ہے، ہم نےشروع سےکہا تھا کہ پہلگام پرتحقیقات کیلئے تیار ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کو جواب دینے کا پلان ہم نے پہلے بنا لیا تھا مگر اس پر عمل درآمد نور خان ایئربیس پر حملے کے بعد کیا۔انہوں نے بتایا کہ 10مئی کی صبح سوا آٹھ بجے امریکی وزیرخارجہ کا فون آیا اور انہوں نے بتایا کہ بھارت سیزفائر کیلئے تیار ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم عوام کی بہتری اورمعیشت کیلئے امن چاہتے ہیں اس لیے سیز فائر پر رضامندی ظاہر کی۔
ویک اینڈ پر گھر جاتا امی جی میرے لئے تین چار کھانے بنا دیتیں، فریج میں رکھوا دیتا یوں پردیس میں ہوتے بھی ماں کے ہاتھ کے بنے کھانوں کا لطف اٹھا تا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے کہا پاکستان کا کہ پہلگام نے کہا کہ کہ بھارت انہوں نے تھا کہ
پڑھیں:
ایران اسرائیل جنگ پر وزارت خارجہ سے متعلق ایک فیک نیوز گھڑی گئی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ۔ فوٹو فائلوزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ پر پاکستان کی وزارت خارجہ سے متعلق ایک فیک نیوز گھڑی گئی تھی۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خارجہ نے ایران سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، اے آئی جنریٹڈ امیج بنایا گیا، ہمیں احتیاط کرنا ہوگی بہت غلط اور گمراہ کن خبریں پھیل رہی ہیں، جنگ کوئی مذاق نہیں ہے، فیک نیوز والی چیزوں کو کلیئر کریں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام اور میزائل ہماری اپنی حفاظت کے لیے ہے، اسرائیل میں پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہے، اگر نیتن یاہو کا بیان 2011 کا بھی ہے تو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، پاکستان کی مسلح افواج مسلسل الرٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کے حوالے سے ہمیں چیزوں کو کلیئر کرنا چاہیے، گمراہ کن مس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے، احتیاط برتنی چاہیے، امریکی صدر ٹرمپ سے متعلق کل ایک کلپ چل رہا تھا بعد میں معلوم ہوا کہ اے آئی سے جنریٹ ہوا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات کامیاب ہوں، وزیر خارجہ عمان اور ایران نے مجھے رابطے میں رکھا، سیکیورٹی کونسل میں ایران کے نمائندے نے پاکستان سمیت چار ممالک کا شکریہ ادا کیا۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے ایران کے وزیر خارجہ سے پہلے اور حملے کے بعد بات کی، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس عمل کا تو ہم جواب دیں گے، ایرانی وزیر خارجہ نے پہلے حملے کے بعد کہا اگر اسرائیل نے دوبارہ حملہ نہ کیا تو مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے ایران کی بات آگے ممالک سے کی اب بھی وقت ہے اسرائیل کو روکا جائے تو ایران تیار ہے، ہم نے کہا کہ مذاکرات میں ہم ان کی سہولت کاری کریں گے۔