بھارت؛ عمارت میں آتشزدگی سے 17 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
HYDERABAD/LUCKNOW:
بھارت کے شہر حیدرآباد کی ایک عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے 17 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ حیدرآباد میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی اور 17 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
تیلگانا فائر، ڈیزاسٹر رسپانس، ایمرجنسی اینڈ سول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ نے بیان میں کہا کہ حیدرآباد میں واقع عمارت کے گراؤنڈ فلور پر آگ بھڑک اٹھی جو دیگر فلورز تک پھیل گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائرفائٹنگ کی درجنوں گاڑیاں پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کردیا۔
بھارت کے وزیرمعدنیات جی کرشن ریڈی نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور مقامی میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاک افراد میں 6 بچے بھی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سال سے کم ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ‘18 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی ریاستوں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترا کھنڈ میں شدید بارشوں اورکلاؤڈ برسٹ کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ تاحال 16 لاپتا ہیں۔رپورٹ کے مطابق شہر دیہرہ دون کے علاقے سہاسترادھارمیں پانی کا ریلہ کئی دکانیں، سڑکیں اور مکانات بہا لے گیا جبکہ شہری علاقوں میں مواصلات میں تعطل ہے اور ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کلاوڈ برسٹ نے اترا کھنڈ کے دھرالی گاؤں میں تباہی مچائی تھی جس میں کئی افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہو گئے تھے۔