پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز)کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔ایک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ وہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر کام کر رہے ہيں، بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کو ہوئی گفتگو میں جنگ بندی میں اتوار تک توسیع پر اتفاق ہوا تھا، ڈی جی ایم اوز کے مذاکرات کے کئی راؤنڈز ہوچکے ہیں، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا اور ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہوگا، رانا تنویر
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہوگا۔
رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ بندی پر قائم ہے مگر اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر دوبارہ جنگی محاذ کھولنے کی غلطی کی تو فوری جواب دیا جائے گا۔