اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دوطرفہ اور علاقائی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی حالیہ پیش رفت اور پاک۔ ترکیہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مناسب نہیں پانی سے متعلق حکومتی پلان میڈیا پر بیان کروں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دے چکے ہیں۔ مناسب نہیں کہ پانی سے متعلق پلان میڈیا پر سامنے لاؤں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے کال کی اور بتایا کہ بھارت سیز فائر پر تیار ہے، ہم نے جواب دیا اگر بھارت سیز فائر پر تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔ نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے امریکی وزیر خارجہ کو جواب دیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو ہمیں جواب دینے کا حق ہے۔ سیز فائر کے بعد پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا۔ قرار داد میں کھلے دل کے ساتھ اپوزیشن کی تجاویز کو شامل کیا، ایک ہی قرارداد پر ہمارے اور اپوزیشن کے دستخط موجود ہیں۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنے کیلئے پورا پلان تیار ہو چکا ہے، ہمارے پارلیمنٹرین کا ایک وفود امریکا، دوسرا وفد یوکے، برسلز اور فرانس جائے گا جبکہ ہمارا ایک وفد روس بھی جائے گا۔ ہم ہر چیز کو دیکھ رہے ہیں، واٹر ریزروائرز راتوں رات نہیں بنتے، ہم سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دے چکے ہیں۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے چار میزائل فائر کیے، تین امرتسر میں گرے، بھارت ایک میزائل پاکستانی حدود میں آیا، جسے کامیابی سے گرا دیا گیا تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے کام ہو رہا ہے۔ ہم بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ہم نے ان کے 24 اپریل کے خط کا جواب دے دیا تھا کہ آپ ایسا نہیں کر سکتے، ہم نے جواب دیا کہ جو آپ نے خط لکھا ہے یہ عمل غیرقانونی ہے۔ ڈی جی ایم اوز کے مذاکرات کے کئی راؤنڈز ہو چکے ہیں۔ 18 مئی کو پھر ہو گا، سیزفائر ہو چکا ہے، کشیدگی میں کمی کے لیے شیڈول طے ہے اور عمل ہو رہا ہے، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار  کا سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

 دونوں وزرائے خارجہ کے درمیات نیویارک میں عرب و اسلامی ممالک اور امریکا کے درمیان مشاورت پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے فوری اور پائیدار جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔ 

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے

اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ کے تعمیری کردار اور مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل پر بھی بات چیت کی۔ 

پاکستان اور سعودی عرب نے فلسطینی مقصد کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ اور دیرپا امن کے قیام پر اتفاق کیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے، ہمیں کوئی فکر نہیں، ہر وقت جواب دینے کیلیے تیار رہتے ہیں: سیکیورٹی ذرائع
  • اسحاق ڈار کا سعودی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، امن معاہدے پر گفتگو
  • نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی پیشرفت بالخصوص غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
  • اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • حماس کا ٹرمپ کے غزہ پلان پر جزوی اتفاق، مزید مذاکرات کی ضرورت پر زور
  • آزاد کشمیر احتجاج: بھارتی وزارت خارجہ کا پاکستان سے جواب دہی کا مطالبہ
  • غزہ میں مکمل جنگ بندی اور تعمیر نو ناگزیر ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا قومی اسمبلی میں خطاب
  • طالبان کے وزیرِ خارجہ کا اگلے ہفتے بھارت کا دورہ
  • ایران سے مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: فراسیسی وزیر خارجہ