پاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں: برطانوی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں: برطانوی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہیکہ وہ پاکستان اور بھارت پرزور دیں گے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں،ملکر پاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور خلیجی ممالک سے مل کر پاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار سیز فائر کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی کام کر رہے ہیں۔
، برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ مل کر انسداد دہشتگردی پر بھی کام جاری رکھا ہے۔بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر برطانوی وزیر خارجہ سے سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ فریقین پر زور دیں گے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ عالمی قوانین کی پاسداری کی بات آتی ہے تو فریقین پرمعاہدے کی پاسداری پر زور دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآرمی چیف پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے آرمی چیف پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے بلاول کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتے ہیں، سعودی عرب وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص اور ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد: منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ رابطہ، دو پولیس اہلکار برطرف حماس کی اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کے نئے دور کی تصدیقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے برطانوی وزیر خارجہ کام کر رہے ہیں کی پاسداری کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب کا رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈیوڈ لیمی نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
برطانوی سیکرٹری خارجہ نے اسحاق ڈار کے دورۂ لندن کے دوران کامیاب ملاقاتوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ سے یکجہتی اور امدادی پیشکش پر اظہارِ تشکر کیا، پاکستانی وزیر خارجہ نے برطانوی قیادت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کی مزید 3مون سون سپیل کی پیش گوئی
مزید :