بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستان کا پانی روکنے کے نئے منصوبوں پر غور
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور جنگ میں شکست کے باوجود وہ پاکستان کا پانی روکنے کے نئے منصوبوں پر غور کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے متعلقہ حکام کو دریائے چناب، دریائے جہلم اور دریائے سندھ پر نئے منصوبوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے منصوبوں میں دریائے چناپ پر رنبیر نہر کی لمبائی کو 120 کلو میٹر تک دگنا کرنا بھی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس نہر کی نہر کی توسیع کے بعد 150 کیوبک فی سیکنڈ پانی کو موڑا جا سکے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس نہر کی توسیع کے حوالے سے بات چیت گزشتہ ماہ شروع ہوئی جو جنگ بندی کے بعد بھی جاری ہے۔
ماہرین کے مطابق اس نہر کی توسیع میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، جے شنکر کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر اصرار
بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے حوالے سے کہا ہے کہ جب تک پاکستان سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی کا کوئی حل تلاش نہیں کر لیتا تب تک یہ معاہدہ معطل رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جاسکتا، صدر عالمی بینک نے بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
نئی دہلی میں ہونڈوراس کے سفارتخانے کے افتتاحی پروگرام میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ بھارت کو آپریشن سندھ کے دوران بہت زیادہ بین الاقوامی حمایت حاصل ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں حقیقت میں بہت زیادہ بین الاقوامی حمایت ملی، ہمارے پاس UNSC کی قرارداد تھی کہ مجرموں کا احتساب ہونا چاہیے، اور 7 مئی کو آپریشن سندھ کے ذریعے ان کا احتساب کیا گیا۔
جے شنکر نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان سے متعلق معاملات میں تیسرے فریق کی مداخلت کے حوالے سے بھارت کی پالیسی برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اور معاملات دوطرفہ ہوں گے۔ یہ برسوں سے قومی اتفاق رائے ہے، اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سے ہزیمت آمیز شکست کے بعد بی جے پی کی حکومت اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کی زد میں ہے، خاص طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 10 مئی کو متحارب فریقین کے مابین جنگ بندی کے اعلان نے بی جے پی حکومت کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاکستان جے شنکر سندھ طاس