نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
دنیا کے دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح نیویارک ٹائمز نے بھی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو پاکستانی مسلح افواج کی کامیابی قرار دے دیا۔
نیویارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں میں گھرا ہوا تھا، بھارت کی جارحیت کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارت کے ساتھ بڑی فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی سے پاکستانی مسلح افواج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا، پاکستانی مسلح افواج کی جیت پر ان کے حق میں ریلیاں بھی نکالیں گئیں۔
نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازع نے عوامی جذبات میں تبدیلی کی لہر پیدا کی ہے۔
اس حوالے سے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے کچھ جیت لیا ہے اب ہم ناکام ریاست نہیں ہیں، تمام منفی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی طاقت اور اثر و رسوخ کو مزید مستحکم کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر عائد کرکے جارحیت کا آغاز کیا، پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب اور بڑی جنگ سے بچنے کے لیے پاکستان نے بھارتی سیز فائر کی پیشکش کو قبول کیا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق پاک فضائیہ نے آپریشن ’بنیان مرصو ص‘ میں بھارتی لڑاکا طیاروں کو زمین بوس کرکے سب کو حیران کیا، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی مسلح افواج بالخصوص جنرل سید عاصم منیر کی قیادت پر اعتماد کو بحال کرتی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے بعد جنرل سید عاصم منیر ’قومی نجات دہندہ‘ کے طور پر ابھرے، اس قسم کی فتوحات فوج کی پیشہ ورانہ طاقت کو سیاسی اثر و رسوخ سے زیادہ تقویت دیتی ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیویارک ٹائمز کا مضمون اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ انداز سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، نیویارک ٹائمز کے اس مضمون سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے جو کچھ کیا وہ اپنے دفاع کے طور پر کیا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق نیویارک ٹائمز کے مطابق آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی کا سہرا اعلیٰ عسکری قیادت کے سر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آپریشن بنیان مرصوص مسلح افواج پاکستان نیویارک ٹائمز وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص مسلح افواج پاکستان نیویارک ٹائمز وی نیوز پاکستانی مسلح افواج نیویارک ٹائمز نے بنیان مرصوص پاکستان کی کی کامیابی
پڑھیں:
پاکستان کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی، ایک اور اعزاز کا اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان نے صنعتی ترقی کے میدان میں اہم پیش رفت کی ہے جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کو اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ (UNIDO) کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے.
یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کو اس ادارے کی سربراہی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پاکستان کے UNIDO میں 350 ملین ڈالرز مالیت کے جاری اور طے شدہ منصوبے بھی شامل ہیں، جنہیں صنعتی ترقی کے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ تقرری پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ساکھ اور صنعتی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔
اس سے قبل بھی جون کے مہینے میں پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مختلف اہم کمیٹیوں میں اہم عہدے دیے گئے، جن میں طالبان پر پابندیوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کی چیئرمینی، انسداد دہشت گردی کمیٹی کی نائب چیئرمینی، اور دو غیر رسمی ورکنگ گروپس کی شریک چیئرمینی شامل ہیں۔
یہ تمام کامیابیاں اس بات کا مظہر ہیں کہ پاکستان ایک بار پھر عالمی فورمز پر اپنی مؤثر موجودگی ثابت کر رہا ہے اور عالمی برادری کا اعتماد حاصل کر رہا ہے۔