وزیراعظم سے شاہد آفریدی کی ملاقات، بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
وزیراعظم سے شاہد آفریدی کی ملاقات، بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں شاہد خان آفریدی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کے کردار کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اس نازک موقع پر پوری قوم نے متحد ہو کر بھرپور انداز میں دشمن کا منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم میاں شہباز شریف نے شاہد خان آفریدی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے اور شاندار ریلی کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو شیلڈ بھی پیش کی، ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے اور نسٹ کے درمیان میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے لیے کمیوٹر بیسڈ امتحان کا آغاز ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کنول شوذب کا علیمہ خان سے آمنا سامنا، دلچسپ مکالمہ افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان بھارت کیخلاف حوصلے سے لڑے، وزیر دفاع اقوام متحدہ نے بھارت سے روہنگیا مسلمانوں سے انسانیت سوز سلوک پر جواب طلب کرلیا جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی مقدمات کی سماعت پھر ملتوی؛ ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر چیئرمین سینیٹ پے پال افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے روم روانہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات، علمی و ادبی اداروں کو مضبوط بنانے کا عزم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر، سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک بھر میں علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل اداروں کے مستقبل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ علمی و ادبی اداروں کی ممکنہ بندش یا ضم کرنے کی رائیٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر اہلِ علم و دانش، ادیبوں، شاعروں اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کے گزشتہ دور حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان اداروں کو غیر معمولی توجہ دی گئی تھی اور ان کی کارکردگی کو سراہا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت ان اداروں کی بندش یا ضم کرنے کی کسی تجویز پر عملدرآمد کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ وزیراعظم نے کہا:
“علم و ادب کے سرچشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں۔ ہم ایک عظیم تہذیبی و ثقافتی سرمایہ رکھتے ہیں، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔”
انہوں نے کہا کہ ایسے اداروں کو بند کرنے کے بجائے انہیں مزید مضبوط، مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے حکومت عملی اقدامات کرے گی، تاکہ معاشرہ انتہاپسندی جیسے مسائل سے پاک ہو اور پاکستان کا سافٹ امیج دنیا میں اُجاگر ہو۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ان اداروں کی تنظیم نو اور بہتری کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کے اس واضح مؤقف پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت کے ان اقدامات سے علمی و ادبی دنیا میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوگا۔
Post Views: 4