شھباز شریف بھارت کے ساتھ امن کیلئے تیار
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times Vlog 17.05.2025 اسلام ٹائمز وی لاگ
Middle East on Edge: ح-ماس-Israel Talks, Trump’s Iran Claims, and Indo-Pak Tensions
قطر میں ح ماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات
ایران کے ڈرون دنیا کے سب سے سستے اور خطرناک ٹرمپ کا اعتراف
شہباز شریف بھارت کے ساتھ امن کے لیے تیار
ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ
وی لاگر: سید عدنان زیدی
تاریخ: 17 مئی 2025
پروگرام کا خلاصہ :
آج کے وی لاگ میں ہم بات کریں گے تین بڑی اور ہنگامہ خیز عالمی پیش رفتوں پر:
1️⃣ دوحہ میں اسرائیل اور ح ماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات
2️⃣ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران اور ڈرونز پر چونکا دینے والے بیانات
3️⃣ پاک بھارت حالیہ کشیدگی، فوجی کارروائیاں اور وزیراعظم شہباز شریف کی امن مذاکرات کی پیشکش
جانیں ان واقعات کے ممکنہ اثرات، سفارتی اشارے، اور خطے کے مستقبل پر ان کا کیا اثر پڑ سکتا ہے۔
یہ وی لاگ آپ کو دے گا مکمل تجزیہ — حقائق، سیاق و سباق اور بین الاقوامی تعلقات کی گہری جھلک کے ساتھ۔
آپ کی رائے ہمارے لیے مشعلِ راہ ہوتی ہے اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں اور پروگرام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں جزاک اللہ۔
#MiddleEast #HamasIsraelTalks #TrumpIran #PakistanIndiaTensions #GazaCrisis #PeaceNegotiations #DroneTechnology #GlobalPolitics #DohaDiplomacy #ShehbazSharif
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم کا گورنر کے پی اور وزیراعلیٰ کو ٹیلیفون، امدادی اقدامات کیلئے خصوصی سیل قائم
اسلام آباد:
خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے متاثرہ علاقوں میں فوری اور بھرپور امدادی تعاون کا یقین دلایا۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلابی صورت حال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور امدادی کارروائیوں کے لیے ہدایات جاری کر رہے ہیں اور انہوں نے چیئرمین ایم ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی حکومتوں سے مسلسل رابطہ رکھنے اور امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ایک خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے جو این ڈی ایم اے سے 24 گھنٹے رابطے میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورت حال کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے تین مرتبہ این ڈی ایم اے کا دورہ کر کے ذاتی طور پر ریسکیو اور ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا، حکومت کا فوکس ریلیف اور ریسکیو اقدامات پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تمام ادارے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، این ڈی ایم اے کے پیشگی آگاہی نظام سے خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو باقاعدگی سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ این ڈی ایم اے کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے اور صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورت حال کے جائزے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈز سے ہونے والے نقصانات، ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے اور ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ خیمے، ادویات، اشیائے خورونوش اور دیگر امدادی سامان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جائے اور ترجیحی بنیادوں پر ٹرکوں کے ذریعے روانہ کیا جائے۔
وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد اور سیاحوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت بھی دی۔
اجلاس میں نقصانات کے تخمینے اور جاری امدادی سرگرمیوں پر پیش رفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پروزیراعظم نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور خیمے، ادویات اور اشیائے خورونوش فوری طور پر روانہ کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور قوم کی تمام تر ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔
Tagsپاکستان