بھارت کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے، صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کا گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں فسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں:ہندو توا نظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں، آصف علی زرداری
صدر مملکت نے کہا کہ شہید سرخرو ہیں یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا اللہ نے آپ کو کامیابی دی، آپ نے دنیا کو پیغام دیا ہے، بھارت کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا آزمائش میں ہر پاکستانی اپنی جان و مال پاکستان پر نچھاور کرنے کے لیے تیار ہے، دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہم خصوصی طور پر آرمی چیف کے مشکور ہیں، جو ہم دشمن کی آنکھ میں آنکھ ملا کر دیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ملک ایک قوم اور اسلامی جمہوریہ ریاست ہے،ہم تو جیتے ہی شہادت کے لیے ہیں، آپ سب کے جذبے یوں ہی سر بلند رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آصف علی زرداری بھارت جنرل عاصم منیر صدر مملکت گجرانوالہ چھاؤنی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری بھارت صدر مملکت گجرانوالہ چھاؤنی علی زرداری نے کہا
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کیسا تھ نشست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251116-01-11
راولپنڈی(صباح نیوز)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ سکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی، خصوصی نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ کا پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں، نشست نے طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر کرنے کا بھی موقع دیا۔ اساتذہ نے کہا کہ اس سیشن نے نوجوانوں کو پاکستانیّت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں کے حقیقی تصور سے روشناس کیا۔ اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاک افواج کے کردار نے نوجوانوں میں پاکستان کے نا قابل تسخیر دفاع کا عزم بڑھایا، آج کی نشست سے احساس ہوا کہ میڈیا پر خبروں کو بغیر تجزیہ اور تصدیق کے پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ طلبہ نے دوٹوک کہا کہ پاک فوج ہم سے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔