ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی میں روڈ حادثات کی اہم وجوہات بتا دیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کی اہم وجہ اوور اسپیڈنگ ہے، دوسری وجہ یہ ہے کہ بائیک سوار و گاڑی چلانے والے کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ہمیں کس لائن پر چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس کے سربراہ ڈی آئی جی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں 55 فیصد موٹرسائیکل ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں، جبکہ دیگر حادثات حد رفتار سے تجاوز، لین کی خلاف ورزی کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”ٹریفک، حادثات، اسباب اور سدِباب“ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کی اہم وجہ اوور اسپیڈنگ ہے، دوسری وجہ یہ ہے کہ بائیک سوار و گاڑی چلانے والے کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ہمیں کس لائن پر چلنا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ تیسری اہم مال بردار گاڑیوں کی اوور لوڈنگ ہے، 55 فیصد بائیک والے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں، دنیا بھر میں گاڑی کی ایک عمر ہوتی ہے، مگر کراچی میں معاملہ اس کے برعکس اور بیشتر گاڑیاں پرانی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کے ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں پر پیسہ خرچ نہیں کرتے، سختی کرنے پر پورٹس بند کر دیتے ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے سگنل، روڈ ٹھیک کرنے اور یوٹرن لگانا ہوگا، کم از کم ٹریفک کیلئے اتنا بجٹ ہو کہ جو چیزیں لگی ہوئی ہوں، اس کی دیکھ بھال کر سکیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیر محمد شاہ نے ٹریفک حادثات کراچی میں حادثات کی جی ٹریفک کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہونے والی لیگ کا دوبارہ آغاز راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ہو رہا ہے۔
پشاور زلمی: محمد حارث (وکٹ کیپر)،صائم ایوب، بابر عظم(کپتان)، ٹوم کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، میکس بریانٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، احمد دانیال، عارف یعقوب، علی رضا
کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر(کپتان)، بین میکڈرموٹ، جیمز ونس، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ۔