پی ایس ایل 10: کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کیلئے ٹریفک پلان مرتب
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوبارہ آغاز پر اسلام آباد میں کرکٹ ٹیمز کی سیکیورٹی اور آمد و رفت کے لیے پلان ترتیب دے دیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کی وجہ سے دن ساڑھے 12 بجے سے 2 بجے تک اور شام 6 سے رات 8 بجے تک ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں تعطل آئے گا۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ استعمال کریں۔
ٹریفک پولیس نے بلیو ایریا، سیکٹر ایف 6 اور ایف 7 جانے والوں کو ایچ 8 انڈر پاس استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ٹریفک پولیس نے ریڈ زون اور سرینا ہوٹل آنے جانے والی ٹریفک کو مارگلہ روڈ، جناح ایونیو، ایوب چوک اور نادرا چوک استعمال کرنے جبکہ بری امام جانے والے شہریوں کو نادرا چوک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس ہائی وے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےبینائی سے محروم اور عارضہ قلب کے مریضوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کردی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلیے علاج کی بروقت فراہمی کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کر انکے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو انکے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
وزیر اعلیٰ نے علاج کے منتظر آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں اور شہریوں کو فوری مدد کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو خصوصی افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
مزید برآں ، محمد سہیل آفریدی نے پناہ گاہ سے آئے شہری کے مسئلے کا بھی فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوامی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے، صوبے کے لوگوں کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ بانی چیرمین عمران خان کے ریاستِ مدینہ ماڈل کے تحت فلاحی طرزِ حکمرانی کی راہ پر گامزن ہیں۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ سے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے طالب علم کو شاباش دی اور تعلیمی اخراجات کی مکمل سرکاری کفالت کا اعلان کیا۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ کے فوری ایکشن پر شکریہ کا اظہار کیا۔