Jang News:
2025-05-18@04:30:58 GMT
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا جوڈیشل پالیسی پر عمل کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم—فائل فوٹو
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل پالیسی پر عمل کا حکم دے دیا۔
اس ضمن میں ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے تمام سیشن ججز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسٹے آرڈر کی درخواستوں پر 15 دن کے اندر اندر فیصلہ کیا جائے۔
مراسلے میں 3 ماہ سے زیادہ عرصے سے پینڈنگ سول اپیل کا فیصلہ 1 ماہ میں کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
8 فروری احتجاج، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت میں 26مئی تک توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 8 فروری کے احتجاج کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت میں 26مئی تک توسیع کردی ۔(جاری ہے)
ہفتے کے روز سماعت پر عالیہ حمزہ عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہو ئیں۔عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کی ۔عدالت نے پولیس سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع کردی ۔