غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز
غزہ میں اسرائیلی فوج کی انسانیت سوز جارحیت جاری ہے، بمباری کے حالیہ واقعے میں مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدہ یکطرفہ توڑنے کے بعد سے حملوں میں اب تک 3 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے حدیدہ میں واقع یمنی بندرگاہ صلف پر بھی بمباری کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمخصوص نشستیں کیس؛ سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا مخصوص نشستیں کیس؛ سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا شاہ محمود قریشی دِل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل پاکستانی فضائی حدود بند؛ بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری بحران کا شکار، ایئرلائنز کو اربوں کا نقصان پاک بھارت جنگ بندی کروانے پر زندگی میں سب سے زیادہ سراہا گیا، ٹرمپ ٹرمپ کو بڑا دھچکا، امریکی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کی ملک بدری کا فیصلہ روک دیا دشمن جنوبی ایشیا میں خود کو تھانیدار سمجھتا تھا، حکمت عملی سے دشمن کے ہوش اڑ گئے، وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج کی فلسطینی شہید
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کی بمباری سے 24 گھنٹوں میں 116 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 116 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ حملے اسپتالوں، اسکولوں اور خوراک تقسیم کرنے والے مراکز کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔
اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ فوج کو باقاعدہ احکامات دیے گئے ہیں کہ خوراک کے انتظار میں کھڑے لوگوں پر بھی گولیاں چلائی جائیں۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کے شہر خان یونس میں ایک اسرائیلی فوجی گاڑی اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
مزید برآں، اسرائیلی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے اسرائیل کی جانب میزائل داغے گئے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہری علاقوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا باعث بن رہا ہے۔