بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق رات کی تاریکی میں متعدد مسلح افراد نے خضدار کی تحصیل نال میں واقع صمند چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے چار اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت  مقبول ، خدا بخش ، اعجاز احمد اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شہید اہلکاروں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

لیویزذرائع کے مطابق حملہ سی پیک روڈ پر واقع لیویزفورس کی چیک پوسٹ پر کیا گیا جبکہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے پوری جرات کے ساتھ حملے کا مقابلہ کیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔

لیویز حکام کے  مطابق واقعے کے فوراً بعد فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو دہشت گرد عناصر کی جانب سے نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیک پوسٹ پر کے مطابق

پڑھیں:

دالبندین: ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید

بلوچستان(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ایس پی عثمان سدوزئی کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور ڈی ایس پی محمد عابد زخمی ہوگئے۔

ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ماراگیا اور دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ایس پی عثمان سدوزئی کے مطابق زخمی ڈی ایس پی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل، وجہ سامنے آگئی

متعلقہ مضامین

  • خضدار میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ، 4 اہلکار شہید
  • دالبندین،  فائرنگ کے تبادلے  میں 2 پولیس اہلکار شہید
  • محسن نقوی کا ہنگو میں تورہ وڑی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی کے جوانوں کو خراج تحسین
  • دالبندین: ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید
  • برکینا فاسو؛ فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 60 افراد ہلاک
  • بلوچستان کے رکن اسمبلی اور پی پی رہنما جام مدد علی کی ریلی میں دھماکا، 1 جاں بحق
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ
  • واہگہ اٹاری پوسٹ، پاکستان اور بھارت میں ایک ایک قیدی کا تبادلہ
  • واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ